تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کئی گھنٹوں سے جاری ہر ایک وزارت کو عملدرآمد کیلئے پانچ سالوں پر محیط مخصوص سٹرٹیجک پلان کی تیاری کا ہدف دیا ... مزید-منگنی کسی سے شادی کسی سے ،لڑکی نے منگیتر کو سبق سکھا دیا لڑکی نے بے وفائی پر حملہ کر کے منگیتر، اُس کی بیوی اور والدہ کو زخمی کردیا-مرکز میں نیاپاکستان بناہے،اقتصادی طورپرملک کی صورتحال ابتر ہے، آفتاب شیرپاؤ حکومت کی 100دن کی کارکردگی نظرنہیں آرہی،خیبر پشتوخوا اور بلوچستان میں لا پتہ افراد کا مسئلہ ... مزید-بیرون ممالک پاکستان کا موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار جولائی سے نومبر کے درمیان بیرون ممالک سے 9 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات زر بھیج دیں-بدعنوان عناصر کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے ، علی امین خان گنڈا پور اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے حکومت پر بلاوجہ تنقید کر رہی ہے،پی ٹی آئی کسی بدعنوان کو معاف ... مزید-سپیکر قومی اسمبلی کا راجہ ریاض کی جانب سے (ن) لیگ کی قیادت کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر انتباہ جاری آئندہ اس طرح کے الفاظ استعمال کئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے ... مزید-نوجوان قوم کا قیمتی سر مایہ ہیں انہوں نے ہی مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حکومت بلوچستان میں نئے تعلیمی ادارے خصوصا ٹیکنیکل تعلیم ادارے ... مزید-کسی کا نام ناجائز طور پر ای سی ایل میں ڈالنا اور پرامن احتجاج سے روکنا درست اقدام نہیں ہے ،ْشیریں مزاری-آرمی چیف سے چین کے نائب وزیرخارجہ کی ملاقات علاقائی سیکیورٹی صورتحال ،باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت-پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے علاوہ امن کا کوئی دوسرا راستہ نہیں‘ شاہ محمود قریشی پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے‘ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ ... مزید

GB News

پاکستان کا فضائی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، نگران وزیراعظم

Share Button

نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر ا لملک نے پاکستان کا فضائی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور فرائض کی تندہی سے ادائیگی قابلِ ستائش ہے۔ پیر کو پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پرپاک فضائیہ کے ایک چا ق و چوبند دستے نے سلامی دی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا فضائی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور فرائض کی تندہی سے ادائیگی قابلِ ستائش ہے۔ وزیر اعظم کو پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کے مختلف منصوبوں اور خصوصا ملٹی رول لڑاکا طیارے جے ایف17 تھنڈر کی ملکی سطح پر پیداوار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے پی اے سی کامرہ کے مختلف منصوبوں کی تعریف کی جن کی بدولت پاکستان ایک جدید لڑاکا طیارہ بنانے کی اہلیت حاصل کر چکا ہے تاکہ اس کی دفاعی ضروریات پوری کی جا سکیں۔بعد ازاں وزیراعظم نے پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیس کامرہ کی مختلف فیکٹریزکا دورہ کیا۔ قبل ازیں ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور ائیر مارشل احمرشہزاد چیئر مین پی اے سی کامرہ نے ان کا استقبال کیا۔

Facebook Comments
Share Button