تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خیبرپختونخواہ میں ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان خیبرپختونخوا حکومت نے 4 ارب روپے کی بچت کے لیے صوبے میں 6 ہزار 500 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیاکرلیا-حکومت ملک میں کاروبار ی لاگت کم کرنے اور کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کر کے کاروبار کو آسان بنانے کے حوالے سے ملکی رینکنگ بہتر کرنے کیلئے پر عزم ہے، حکومت کاروبار ... مزید-اسلام آباد ،صرف آئی ایم ایف پر انحصار کرنے کی بجائے متبادل حل پر بھی کا م کر رہے ہیں،اسدعمر وال سٹریٹ جنرل کے انکشافات کی تحقیقات ہونی چاہیئے، اچھے فیصلے کروں یا برے ... مزید-ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا وزیر اعلی پنجاب سیکرٹریٹ کا بجٹ بڑھانے کی ترددید پچھلی حکومت کی جانب سے اس مد میں خرچ کئیے جانے والی رقم 802 ملین تھی جبکہ ہم نے جو رقم اس مد میں ... مزید-پاک پتن دربار اراضی قبضہ کیس،نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری، آئندہ سماعت پرعدالت کو اراضی کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے ،سپریم کورٹ-سابقہ حکومتوں نے جس انداز میں سرکاری وسائل اور عوام کے پیسوں کا استعمال کیا اور ملک کو جس دلدل میں دھکیلا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، آج ملک تیس ٹریلین کا مقروض ہو چکا ہے۔ ... مزید-چترال میں کیلاش قبائل کی حدود میں تجاوزات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت،کیلاش قبائل کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ نہ کیا جائے، انہیں مکمل آزادی اور حقوق ملنے چاہئیں،کیلاش ... مزید-سپریم کورٹ نے لاہورکے سول اور کنٹونمنٹ علاقوں میں لگائے گئے تمام بڑے بل بورڈز اور ہورڈنگز ڈیڑھ ماہ کے اندر ہٹانے کا حکم جاری کر دیا، پبلک پراپرٹی پر کسی کوبھی بورڈ لگانے ... مزید-کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،خواجہ آصف-سپریم کورٹ کے فیصلے سے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر تاحیات نا اہل نہیں ہوئے :آئینی ماہر بیرسٹر علی ظفر

GB News

عمران خان کا پنجاب ہائوس میں رہائش اختیار کرنے کا اعلان

Share Button

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و نامزد وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بنی گالہ کی پہاڑی سے مارگلہ کے پہاڑوں کے دامن میں واقع پنجاب ہائوس میں رہائش اختیار کرنے کے اعلان کے بعد سیکیورٹی اداروں نے پنجاب ہائوس کی کلیئرنس کا عمل شروع کر دیا ہے،سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کی صورت میں عمران خان بطور وزیراعظم پنجاب ہائوس میں قیام کر سکیں گے،پنجاب ہائوس کسی بھی طور پر وزیراعظم ہائوس سے کم نہیں تاہم یہاں ہیلی پیڈ کی سہولت میسر نہیں ہے،پنجاب ہائوس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،منظور ووٹو اور چوہدری پرویز الٰہی قیام کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و نامزد وزیراعظم عمران خان وزیراعظم میں نہ رہنے کا اعلان کر چکے ہیں اس لئے وہ کسی مناسب اور چھوٹی جگہ پر اپنا دفتر قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں سے امور مملکت چلائے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو وزیراعظم ہائوس کی بجائے پنجاب ہائوس میں اپنا دفتر قائم کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جس کیلئے پنجاب ہائوس کی سیکیورٹی کلیئرنس کا عمل جاری ہے تاہم یہاں دفتر قائم کرنے یا رہائش اختیار کرنے سے متعلق عمران خان ہی حتمی فیصلہ کریں گے،پنجاب ہائوس کا سنگ بنیاد 1988میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے رکھا تھا اور اس کی تعمیر 5سالوں میں مکمل کی گئی،1993میں پہلے وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو پنجاب ہائوس میں قیام پذیر ہوئے جبکہ 1997میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پنجاب ہائوس میں رہے۔

Facebook Comments
Share Button