تازہ ترین

Marquee xml rss feed

جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کیلئے ایک اور مشکل ترین کام کر دکھایا بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرکے قومی اسمبلی میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے امیدوار ... مزید-وطن عزیز کے استحکام اور بقاء کی خاطر اپنے ذاتی مفادات کو قربان کرنا ہو گا، شیخ آفتاب احمد-حکومت سازی، عمران خان کی زیر صدارت اہم امور پر مشاورت-نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کو مزارِ قائد میں داخلے سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت پی پی سے بلاول ہائوس کی حفاظتی دیوار گرانے کی بات کرنے کا بیان دیا تھا، بلاول ہائوس ... مزید-عمران اسماعیل سے گورنرشپ کاعہدہ ہضم نہیں ہورہااگر انہوں نے بدزبانی بند نہیں کی تواحتجاج کریں گے، نثار احمد کھوڑو-انصاف اور مساوات کے رہنما اُصولوں پر گامزن ہوکر ہی پاکستان کو دنیا کا ماڈل بنایا جاسکتا ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک موجودہ نئی حکومت سے اُمید ہے کہ وہ ملک وقوم کی ترقی ... مزید-صوبائی حکومت انفرا اسٹرکچر، صحت و تعلیم پر خصوصی توجہ دے گی، مراد علی شاہ-پاکستان کی بنیادیں استوار کرنے کیلئے برصغیر کے مسلمانوں نے لاتعداد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں، ملک خرم شہزاد-نومنتخب ممبر قومی اسمبلی کو شہری پر تشدد کرنا مہنگا پڑ گیا تحریک انصاف نے رکن سندھ اسمبلی عمران شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کردی-لوڈشیڈنگ کے دعوے دھرے رہ گئے ․ پارلیمنٹ لاجز میں بجلی کی طویل بندش ، 282 کے قریب ارکان اسمبلی کو شدید مشکلات کا سامنا ، آئیسکو معقول وجہ بتانے سے قاصر رہا

GB News

گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،چیف سیکرٹری

Share Button

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان بابر حیات تارڈ نے لاہور قلندرکی انتظامیہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیامر واقعہ کی بنیاد پر پوری دنیا کی توجہ گلگت بلتستان پر مبذول ہورہی ہے ایسے موقع پر لاہور قلندرز کی ٹیم نے گلگت بلتستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ تلاش کرتے ہوئے سلیکشن نیٹ منعقد کرکے نہایت احسن اور خوش آئند قدم اٹھایا ہے ۔ کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش میں ایسے ایونٹس علاقے میں نہ صرف کرکٹ کھیل کو فروغ دیںگے بلکہ امن و امان اور مثبت سرگرمیوں کے لیئے بھی نیک شگون ہونگے ۔ اس سے قبل جی بی سطح میں کرکٹ کے حوالے سے کبھی ایسے پروگرامات منعقد نہیں ہوئے ہیں میری نظر میں پولو کھیل ،جو کہ جی بی کا مقامی کھیل ہے ،کے بعد سب سے زیادہ پسند کرکٹ کو کیا جاتا ہے ۔ لاہور قلندرز کی ٹیم نے گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کے لئے ایک اچھا موقع فراہم کیا ہے امید ہے کہ جی بی کے کھلاڑی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریںگے بلکہ اپنا اور علاقے کا نام بھی روشن کریںگے ۔ گلگت بلتستان کے لوگوں میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جنہیں نکھارنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر لاہور قلندرز ٹیم کے مالک رانا فواد نے کہا کہ گلگت بلتستان میں لوگوں کا ٹیلنٹ اور جوش و خروج دیکھ کر نہایت خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ میراخیال تھا کہ چھوٹا سا علاقہ ہے تو یہاں پر کرکٹ کا ٹیلنٹ بہت کم ہوگا تاہم جب سلیکشن ہورہی تھی تو میں نے اسی وقت اندازہ لگایا کہ گلگت بلتستان کرکٹ کا ٹیلنٹ کسی بھی دوسرے شہر اور صوبے سے کم نہیں ہے ۔ گلگت بلتستا ن کی عوام نے جس انداز میں ہمیں خوش آمدید کیا اور ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے وہ میرے لئے یادگار ہے اور کبھی فراموش نہیں کرسکوںگا۔ گلگت بلتستان سے کل 16کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو کہ ٹریننگ کے بعد آسٹریلیا میں کھیلنے کے لئے جائیںگے ۔ لاہور قلندر بنیادی طور پر کھلاڑیوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اب کھلاڑیوں پر انحصارہے کہ وہ اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اپنی صلاحیتوں میں نکھار لائیں۔انہوں نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کا تعاون کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ انضمام الحق اور سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرکٹ کو کھیل کے طور پر نہیں بلکہ جنون کے طور پر اپنایا گیا ہے ۔اس علاقے کے لوگ محب وطن پاکستانی ہیں اور گلگت بلتستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں۔ بیٹنگ اور بائولنگ کے کھلاڑیوں کا معیار جانچا گیا اور انتہائی خوشی ہوئی کہ یہاں کے لوگ کرکٹ سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے انہیں بھرپور ٹریننگ دیں اور وہ ملکی سطح پر اپنا اور اپنے علاقے کا نام روشن کرسکیں۔ پریس کانفرنس کے دوران دیامر سے منتخب ہونے والے فاسٹ بائولر عرفان کو چیف سیکریٹری نے سٹیج پر بلالیا اور خصوصی تعریف کی۔ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ اس سلیکشن میں کل5ہزار کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں 16کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں عرفان ، یاور بشیر، اسد امین،آفتاب آفریدی، رحمان ، کلیم اللہ ، اویس احمد ، محمد ندیم، محمد مبشر، محمد سدیس، شعیب، اسود، مہروز، احسان علی اور اصغر علی شامل ہیں۔ اس موقع پر ان کھلاڑیوں میں لاہور قلندرز کی کرکٹ ‘کٹ’بھی تقسیم کی گئی ۔

Facebook Comments
Share Button