تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خیبرپختونخواہ میں ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان خیبرپختونخوا حکومت نے 4 ارب روپے کی بچت کے لیے صوبے میں 6 ہزار 500 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیاکرلیا-حکومت ملک میں کاروبار ی لاگت کم کرنے اور کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کر کے کاروبار کو آسان بنانے کے حوالے سے ملکی رینکنگ بہتر کرنے کیلئے پر عزم ہے، حکومت کاروبار ... مزید-اسلام آباد ،صرف آئی ایم ایف پر انحصار کرنے کی بجائے متبادل حل پر بھی کا م کر رہے ہیں،اسدعمر وال سٹریٹ جنرل کے انکشافات کی تحقیقات ہونی چاہیئے، اچھے فیصلے کروں یا برے ... مزید-ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا وزیر اعلی پنجاب سیکرٹریٹ کا بجٹ بڑھانے کی ترددید پچھلی حکومت کی جانب سے اس مد میں خرچ کئیے جانے والی رقم 802 ملین تھی جبکہ ہم نے جو رقم اس مد میں ... مزید-پاک پتن دربار اراضی قبضہ کیس،نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری، آئندہ سماعت پرعدالت کو اراضی کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے ،سپریم کورٹ-سابقہ حکومتوں نے جس انداز میں سرکاری وسائل اور عوام کے پیسوں کا استعمال کیا اور ملک کو جس دلدل میں دھکیلا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، آج ملک تیس ٹریلین کا مقروض ہو چکا ہے۔ ... مزید-چترال میں کیلاش قبائل کی حدود میں تجاوزات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت،کیلاش قبائل کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ نہ کیا جائے، انہیں مکمل آزادی اور حقوق ملنے چاہئیں،کیلاش ... مزید-سپریم کورٹ نے لاہورکے سول اور کنٹونمنٹ علاقوں میں لگائے گئے تمام بڑے بل بورڈز اور ہورڈنگز ڈیڑھ ماہ کے اندر ہٹانے کا حکم جاری کر دیا، پبلک پراپرٹی پر کسی کوبھی بورڈ لگانے ... مزید-کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،خواجہ آصف-سپریم کورٹ کے فیصلے سے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر تاحیات نا اہل نہیں ہوئے :آئینی ماہر بیرسٹر علی ظفر

GB News

افسوس ناک واقعات سی پیک اس پراجیکٹ پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں ،کمانڈرٹین کور

Share Button

گلگت(پ ر)کمانڈرٹین کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے فورس کمانڈر ناردرن ایریا ز میجرجنرل ثاقب محمود ملک اور آئی جی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کے ہمراہ چلاس کا دورہ کیا۔ کمانڈر 10 Corpsنے سیاسی عمائدین، معززین علاقہ اور سول انتظامیہ سے ملاقات کی۔کمانڈر ٹین کورنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک مقامی لوگوںکے لئے بہترین مواقع فراہم کرے گا لیکن ایسے افسوس ناک واقعات اس پراجیکٹ پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں ،اس کو روکنے کیلئے معززین علاقہ کو اپنا کردار نبھانا چاہئے ۔ جرگہ اور علاقے کے عوام کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت خوش آئیند ہے۔ عوام کی مدد سے شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ کمانڈر نے کہا کہ ہمارا عزم علاقے میں سیکورٹی حالات کو بہتر بنانا اور داریل، تانگیر اور تمام دیامر کے لوگوں کی فلاح و بہبود ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے حالات کی بہتری کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور اس کام کے لئے وہ کوئی کسر نہ اْٹھا رکھیں گے۔ کمانڈر 10 Corpsنے یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ شرپسند عناصر کو کسی بھی قسم کی چْھوٹ نہیں دی جائے گی۔ بعد ازاں کمانڈر 10 Corpsنے عمائدین علاقہ کی دعوت پر جلد داریل، تانگیر آنے کا وعدہ بھی کیا۔

Facebook Comments
Share Button