تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستانی ٹی وی چینلز اور اخبارات کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ چینل 24، دی نیشن، نئی بات، روزنامہ پاکستان سمیت دیگر متعدد ٹی وی چینلز اور اخبارات کی ... مزید-پلوامہ واقعہ کے بھارتی پراپیگنڈا،چین نے بھارت کی حیلہ سازیوں کا سخت جواب دے دیا بھارت پلوامہ واقعہ کا ذمہ دار پاکستان اور چین کو ٹھہرانے سے گریز کرے،چینی سرکاری میڈیا-جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ، آصف زرداری کا کل سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ وکلاء ٹیم پیش ہو گی-نیب کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش-سعودی عرب پاکستان کی پچھلی قیادت سے مایوس تھا،شاہ محمود قریشی سعودی عرب کی 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ... مزید-پاکستان کا بھارت کے جارحانہ رویے کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھنے کا فیصلہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ رہا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں خط میں لکھوں گا کہ بھارت ... مزید-وزیراعظم نے ہنگامی طور پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا اجلاس میں کونسل کے رکن خزانہ، دفاع، خارجہ، وفاقی وزرا، وزیرمملکت داخلہ، حساس اداروں کےسربراہان اورسیکیورٹی ... مزید-میں وزیر اعظم ہوتا تو سعودی ولی عہد کو ایوان سے خطاب کا موقع دیتا،یوسف رضا گیلانی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ اپوزیشن کو بھی مدعو کرتی تاکہ ہم بھی انکو خوش آمدید کہتے،سابق ... مزید-انڈونیشیا 5 تا 7 اپریل تک کراچی میں ہونے والی 16ویں کراچی ایکسپو میں شرکت کرے گا، قونصل جنرل انڈونیشیا تاجر برادری کو مزید سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں دونوں اسلامی برادر ... مزید-طلبا تنظیموں پر پابندی نے کراچی کی قومی ’تہذیبی شناخت کو شدید نقصان پہنچایا‘حافظ نعیم الرحمن طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے والی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے ‘ ہمدرد ... مزید

GB News

آصف زرداری کا اپنی اور اپنے بچوں کی جائیداد سے متعلق تفصیلات دینا ہونگیں،چیف جسٹس

Share Button

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان کہتے ہیں کہ محترمہ بینظیرکا بہت احترام ہے لیکن آصف زرداری کا اپنی اور اپنے بچوں کی جائیداد سے متعلق تفصیلات دینا ہونگیں۔سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں سابق صدر پرویزمشرف ، آصف زرداری اور سابق اٹارنی جنرل ملک قیوم کے اندرون اور بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے ماضی کے این آر او سے ملکی خزانے کو ہونے والے نقصان کے مقدمے پر سماعت کی۔عدالت نے جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف ، آصف علی زرداری اور جسٹس ملک قیوم کے جوابات سے متعلق پوچھا تو سرکاری وکیل نے بتایاکہ تمام فریقین نے جواب جمع کرادئیے ہیں۔چیف جسٹس نے جوابات میں ملکی اور غیرملکی جائیدادوں کی تفصیلات کا پوچھا تو آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے کہاکہ ان کے موکل کی جائیداد تفصیلات ابھی جمع نہیں کرائیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ تمام فریقین ملکی اور غیر ملکی جائدادوں سے متعلق حلف نامہ جمع کروائیں۔ تینوں بتائیں کہ ان کی ملک اور ملک سے باہر کونسی پراپرٹی اور اکاؤنٹس ہیں۔ عدالت چاہتی ہیکہ یہ لوگ قوم کے سامنے سرخرو ہوں۔چیف جسٹس نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو سے متعلق کہاکہ محترمہ کا بڑا احترام ہے، ان کے بارے میں تحقیق نہیں کرسکتے۔آصف زرداری صرف اپنی اور اپنے بچوں کی تفصیل دے دیں۔اگر ایسا نہیں کیا تو بچوں کو الگ سے نوٹس جاری کرکے تفصیل مانگ لیتے ہیں۔فاروق نائیک نے کہاکہ عدالت جو حکم دے گی اسکی تعمیل کی جائے گی۔ پرویزمشرف کے وکیل نے بھی عدالت کو کہاکہ ان کے موکل کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی جائیں گی۔عدالت نے مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

Facebook Comments
Share Button