تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستانی ٹی وی چینلز اور اخبارات کی ویب سائٹس پر سائبر حملہ چینل 24، دی نیشن، نئی بات، روزنامہ پاکستان سمیت دیگر متعدد ٹی وی چینلز اور اخبارات کی ... مزید-پلوامہ واقعہ کے بھارتی پراپیگنڈا،چین نے بھارت کی حیلہ سازیوں کا سخت جواب دے دیا بھارت پلوامہ واقعہ کا ذمہ دار پاکستان اور چین کو ٹھہرانے سے گریز کرے،چینی سرکاری میڈیا-جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ، آصف زرداری کا کل سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ وکلاء ٹیم پیش ہو گی-نیب کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش-سعودی عرب پاکستان کی پچھلی قیادت سے مایوس تھا،شاہ محمود قریشی سعودی عرب کی 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ... مزید-پاکستان کا بھارت کے جارحانہ رویے کے خلاف اقوام متحدہ کو خط لکھنے کا فیصلہ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو خط لکھ رہا ہوں۔انکا کہنا تھا کہ میں خط میں لکھوں گا کہ بھارت ... مزید-وزیراعظم نے ہنگامی طور پر قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا اجلاس میں کونسل کے رکن خزانہ، دفاع، خارجہ، وفاقی وزرا، وزیرمملکت داخلہ، حساس اداروں کےسربراہان اورسیکیورٹی ... مزید-میں وزیر اعظم ہوتا تو سعودی ولی عہد کو ایوان سے خطاب کا موقع دیتا،یوسف رضا گیلانی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ اپوزیشن کو بھی مدعو کرتی تاکہ ہم بھی انکو خوش آمدید کہتے،سابق ... مزید-انڈونیشیا 5 تا 7 اپریل تک کراچی میں ہونے والی 16ویں کراچی ایکسپو میں شرکت کرے گا، قونصل جنرل انڈونیشیا تاجر برادری کو مزید سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں دونوں اسلامی برادر ... مزید-طلبا تنظیموں پر پابندی نے کراچی کی قومی ’تہذیبی شناخت کو شدید نقصان پہنچایا‘حافظ نعیم الرحمن طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے والی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے ‘ ہمدرد ... مزید

GB News

ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آئے ہیں،عمران خان

Share Button

پشاور(آئی این پی،آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کسی چیز کو مخفی نہیں رکھا جاسکتا، قانون میں تبدیلی کرکے صوابدیدی فنڈ کو مکمل ختم کریں گے، ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آئے ہیں،مشکل وقت کا سامنا ہے ، بہت سوچ بچار کرنا ہوگی، سب میرٹ پر اور سب کا احتساب ہوگا،ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آئے ہیں،جوحالات اب ہیں وہ پہلے نہیں تھے لیکن انسان کوشش کرے توسب ٹھیک ہوسکتا ہے۔ منگل پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں لوگ اپنی ذات کے لئے اقتدار میں آ تے رہے، مخصوص نشستوں پر چنے گئے ممبران تیاری کے ساتھ اسمبلی میں آئیں،تمام منتخب ممبران احتیاط سے حکومت کے معاملات چلائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر بہت مسائل درپیش ہیں ، کافی کام کرنا ہے۔بلدیات میں مزیداصلاحات لانی ہیں،تعلیم میں مزیدکام کرناہے،5 سال میں اس ملک کو تبدیل کرنا ہے اور قربانیوں کے بغیر تبدیلی نہیں آسکتی ۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا ہے کہ اقتدار ذات کیلیے نہیں،لوگوں کی خدمت کرنی ہے،ہم نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے، دل میں خوف خدا رکھ کر شب و روز کام کریں۔ عمران خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر چنے گئے ممبران تیاری کے ساتھ اسمبلی میں آئیں،پاکستان کو معاشی طور پر بہت مسائل درپیش ہیں او ر کافی کام کرنا ہے،مشکل وقت کا سامنا ہے ، بہت سوچ بچار کرنا ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں لوگ اپنی ذات کے لیے اقتدار میں آ تے رہے لیکن ہم حکومت کرنے نہیں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آئے ہیں،جوحالات اب ہیں وہ پہلے نہیں تھے لیکن انسان کوشش کرے توسب ٹھیک ہوسکتا ہے،ہمیں اخراجات کم کرنے ہوں گے۔محنت ہی سے انسان کامیابی حاصل کرتا ہے، میری جدوجہد واضح مثال ہے،غیر ضروری اخراجات ختم کر کے وسائل عوام کی ترقی پر استعمال کریں گے، کمیٹی بنائیں گے تا کہ وزیراعظم، صدر، وزیروں کے اخراجات کم کرسکیں، صرف 11سال میں روم کو شکست ہوئی اور 13سال میں فارس کو شکست دی، مدینہ کی ریاست کیسے بنی،700سال تک مسلمان دنیا کی عظیم قوم رہے، مدینہ کی ریاست نے قانون کی بالادستی قائم کی اور فلاحی ریاست قائم کی۔دوسری جانب پاکستان تھریک انساف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں بغیر پروٹوکول آیا ہوں اس موقع پر کوئی روٹ نہیں لگایا گیا’لاہور میں شریف فیملی کا کوئی بھی فرد باہر نکلے تو روٹ لگا دیا جاتاہے ۔منگل کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بنی گالہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر پشاور پہنچے، جہاں پر پارلیمانی کمیٹی خیبر پختونخوا کے اجلاس سے فارغ ہوئے تو پشاور کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول سفر کیا اس دوران پرویز خٹک گاڑی چلاتے رہے،عمران خان کی گاڑی ٹریفک سگنلزپربھی رکتی رہی،گاڑی میں اسدقیصر،علی زیدی اوربابراعوان بھی سوارتھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں جو لوگ اقتدار میں آئے انہوں نے اپنی ذات کیلئے بہت کچھ کیا تاہم ہم حکومت میں نہیں جہاد کرنے آئے ہیں، ہر کام میرٹ پر اور سب لوگوں کا احتساب ہوگا ۔ خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی طور پر بہت مسائل درپیش ہیں لہذ اس ضمن میں بہت کام کرنا ہے، مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ کیا کرنا ہوگا، اس کے لیے بہت سوچ بچار کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو لوگ اقتدار میں آئے انہوں نے اپنی ذات کیلئے بہت کچھ کیا تاہم ہم حکومت میں نہیں جہاد کرنے آئے ہیں، جو حالات اب ہیں وہ پہلے کبھی نہیں تھے جب کہ انسان کوشش کرے تو سب کچھ ہوسکتا ہے، میں اس کی بڑی مثال ہوں۔

Facebook Comments
Share Button