تازہ ترین

Marquee xml rss feed

خیبرپختونخواہ میں ہزاروں ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان خیبرپختونخوا حکومت نے 4 ارب روپے کی بچت کے لیے صوبے میں 6 ہزار 500 ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیاکرلیا-حکومت ملک میں کاروبار ی لاگت کم کرنے اور کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کر کے کاروبار کو آسان بنانے کے حوالے سے ملکی رینکنگ بہتر کرنے کیلئے پر عزم ہے، حکومت کاروبار ... مزید-اسلام آباد ،صرف آئی ایم ایف پر انحصار کرنے کی بجائے متبادل حل پر بھی کا م کر رہے ہیں،اسدعمر وال سٹریٹ جنرل کے انکشافات کی تحقیقات ہونی چاہیئے، اچھے فیصلے کروں یا برے ... مزید-ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا وزیر اعلی پنجاب سیکرٹریٹ کا بجٹ بڑھانے کی ترددید پچھلی حکومت کی جانب سے اس مد میں خرچ کئیے جانے والی رقم 802 ملین تھی جبکہ ہم نے جو رقم اس مد میں ... مزید-پاک پتن دربار اراضی قبضہ کیس،نواز شریف سمیت دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری، آئندہ سماعت پرعدالت کو اراضی کا مکمل ریکارڈ پیش کیا جائے ،سپریم کورٹ-سابقہ حکومتوں نے جس انداز میں سرکاری وسائل اور عوام کے پیسوں کا استعمال کیا اور ملک کو جس دلدل میں دھکیلا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، آج ملک تیس ٹریلین کا مقروض ہو چکا ہے۔ ... مزید-چترال میں کیلاش قبائل کی حدود میں تجاوزات سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت،کیلاش قبائل کے لوگوں کی زمینوں پر قبضہ نہ کیا جائے، انہیں مکمل آزادی اور حقوق ملنے چاہئیں،کیلاش ... مزید-سپریم کورٹ نے لاہورکے سول اور کنٹونمنٹ علاقوں میں لگائے گئے تمام بڑے بل بورڈز اور ہورڈنگز ڈیڑھ ماہ کے اندر ہٹانے کا حکم جاری کر دیا، پبلک پراپرٹی پر کسی کوبھی بورڈ لگانے ... مزید-کے الیکٹرک بکا ہی نہیں تھا اس لئے کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،خواجہ آصف-سپریم کورٹ کے فیصلے سے سعدیہ عباسی اور ہارون اختر تاحیات نا اہل نہیں ہوئے :آئینی ماہر بیرسٹر علی ظفر

GB News

وفاقی حکومت کی اپیل منظور،گلگت بلتستان آردڑ 2018بحال

Share Button

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے گلگت بلتستان آردڑ 2018بحال کردیا جبکہ گلگت بلتستان عدالت کا فیصلہ معطل کردیا گیا۔بدھ کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سر براہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے گلگت بلتستان آرڈر 2018 سے متعلق سپریم اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو بھی وہ ہی حقوق حاصل ہیںجو دوسرے شہریوں کو حاصل ہیں، حکومت یقینی بنائے کہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو بھی بنیادی حقوق میسر ہوں۔اس لئے فوری اقدامات کرے۔عدالت نے گلگت بلتستان آردڑ 2018 بحال کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی عدالت کا فیصلہ معطل کر دیا۔وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے پیکیج دیا تھا جسے گلگت بلتستان کی چیف اپیلٹ کورٹ نے کالعدم قراردے دیا تھا۔ اس سے قبل سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان نے ممبر جی بی کونسل سید افضل کی درخواست اور سوموٹو نوٹس کیس میں جی بی آرڈر2018 کو معطل کردیا تھا اور گلگت بلتستان سیلف گورننس آرڈر 2009کو بحال کردیا تھا،اس کے ساتھ وفاقی سیکرٹری قانون، سیکرٹری امور کشمیر ودیگر کو قانونی نوٹس بھی جاری کئے تھے، وفاقی سیکرٹریز نے ان نوٹسز کے جواب دینے اور عدالت میں حاضر ہونے کے بجائے اپیلٹ کورٹ کے فیصلے اور عدالتی اختیارات کو ہی سپریم کورٹ میںچیلنج کیاتھا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے سیکرٹری قانون وغیرہ کی آئینی پٹیشن پر اعتراضات اٹھائے تھے، پٹیشن کو پہلے ناقابل سماعت قرار دیاتھا، منگل کے روز سماعت کے دوران چیف جسٹس نے جی بی آرڈر 2018کو بحال کردیا اور وفاقی حکومت پر زور دیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ملک کے دیگر حصوں میں رہنے والے شہریوں کے برابر حقوق دیں۔

Facebook Comments
Share Button