تازہ ترین

Marquee xml rss feed

اںڈے برآمد ہونے کے بعد سیکیورٹی اہلکار چوکنے ہوگئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکارہر بار ان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے پاس انڈے تو نہیں ہیں-گرفتار رکن کو پنجاب اسمبلی میں لانے کیلئے شہبازشریف نے رولز میں ترمیم نہیں کی تھی‘ چودھری پرویزالٰہی سب سے زیادہ فلاحی کام ہمارے دور میں ہوئے‘باباجی خالد محمود مکی ... مزید-یکم جنوری سے تمام کمرشل ڈرائیورز کی سکریننگ اور مرحلہ وار خصوصی تربیتی کورسز کرانے کا فیصلہ 6ماہ میں ہر ڈرائیور کو اس عمل سے گزارا جائے ،آگاہی مہم جاری رکھی جائے‘عبدالعلیم ... مزید-آئی ایم ایف کی شرائط کے انتظار سے پہلے ہی معیشت کی بہتری کیلئے ازخود اقدامات کئے ‘ اسد عمر اصلاحات کے معاملے پر آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان اختلافات ہیں ،اقدامات ... مزید-سعودی عرب سے امداد حاصل کرنے پر پاکستان کو شرمندگی نہیں ہونی چاہیئے ہمیں شرم کرنے کا کہنے کی بجائے مغربی ملکوں کے رہنماوں کو شرم آنی چاہیے جو جمہوریت اور آزادی کی بات ... مزید-لندن میں پاکستانی تاجر کا کروڑوں کا کاروبار جل کر راکھ نسل پرستوں نے پاکستانی تاجر کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں جلا ڈالیں-احتساب عدالت نے شوکت عزیز کیخلاف دائر ریفرنس میں شریک ملزم عارف علاؤالدین کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دیدیا-جنگی حکمت عملی میں ہمیں ہائبرڈوار فئیر اور سائبر وار فئیر کے خلاف چوکنا رہنا ہے ،ْ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی جیو اسٹریٹجک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے قومی ... مزید-ْ پروٹوکول میں جو بات بتائی گئی اس میں کوئی بھی چیز یہاں موجود نہیں ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار-امریکہ نے پاکستان کو باعث تشویش ممالک پر عائد معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے دیا گذشتہ روز امریکہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ... مزید

GB News

گلگت سٹی ہسپتال میں مشتہر ہونے والی پوسٹوں پر مبینہ گھپلے

Share Button

گلگت( خبر نگار خصوصی )گلگت سٹی ہسپتال میں مشتہر ہونے والی پوسٹوں پر مبینہ گھپلے، امیدواروں نے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان کی قیادت میں سیکریٹری ہیلتھ کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے علامتی دھرنا دیدیا۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں مشتہر ہونے والی آسامیاں ،جن کے ٹیسٹ انٹرویوز بھی منعقد کئے جاچکے ہیں،میں مبینہ طور پر سفارشی امیدواروں کاانتخاب اور میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو کھڈے لائن لگانے پر ملازمین نے شدید احتجاج کیا ۔ ملازمین کے مطابق میرٹ پر اترنے والے تمام امیدواروں کو ناکام قرار دیکر گلگت کے ایک ہی محلے سے بغیر میرٹ کے کئی امیدواروں کو منتخب کیا ہے جو کہ حقدار کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ۔سٹی ہسپتال میں وارڈ سرونٹ، سیکیورٹی گارڈ و دیگر آسامیوں کے لئے قانونی ضابطے کو نظر انداز کردیاگیا ہے ۔ زرائع نے بتایا کہ سیکریٹری ہیلتھ اور محکمہ صحت کے حکام نے ڈپٹی سپیکر کو یقین دہانی کرادی کہ مذکورہ تمام ٹیسٹ انٹرویوز منسوخ قرار دے کر دوبارہ میرٹ کے مطابق ٹیسٹ انٹرویو کا انعقاد کیا جائیگا۔

Facebook Comments
Share Button