GB News

چین امریکہ تجارتی مذاکرات اسی ماہ واشنگٹن میں ہونگے

Share Button

چین کی وزارت تجارت کا ایک وفد نائب وزیر وانگ شو وین کی قیادت میں اگست کے آخر میں امریکی حکام سے مذاکرات کیلئے واشنگٹن جائیگا۔انہیں اس دورے کی دعوت امریکہ نے دی ہے۔چینی نائب وزیر اپنے ہم منصب امریکی وزیر سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی مسائل پر بات چیت کریگا، امریکی وفد کی قیادت بین الاقوامی امور کے انڈر سیکرٹری ڈیوڈملپاس کرینگے۔چین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ یکطرفہ اور تجارتی تحفظ کی مخالفت کے موقف پر قائم ہیں اور کسی بھی صورت میں یکطرفہ تجارتی اقدامات قبول نہیں کرینگے، چینی وزارت تجارت کی طرف سے ویب سائٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چین دوطرفہ،برابری اور باوقار بنیادوں پر ہونے والے مذاکرات اور رابطوں کا خیر مقدم کرتاہے۔

Facebook Comments
Share Button