تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھول دیئے گئے-آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل یانگ یوشیا سے ملاقات کی، دہشتگردی کے خاتمے، ہتھیاروں و سازوسامان کی ٹیکنالوجی اور ٹریننگ ... مزید-ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والی خاتون نے ٹرک چلانا شروع کر دیا ناگرپارکر سے تعلق رکھنے والی خاتون مالی مشکلات کی وجہ سے ڈاکٹر نہیں بن سکی تھی-موسمیاتی تغیرات کے اس دور میں بجلی پیدا کرنے کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال امید افزاء آپشن ہے، ہم پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے فروغ کیلئے آئی ... مزید-سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں، وزیراعظم عمران خان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سعودی عرب اور پاکستان دنیا میں اسلام کی حقیقی ... مزید-کیا کل نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطل کی جا رہی ہے؟ نیب عدالت کو مطمئن نہیں کر پا رہی اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ معاملات کس طرف جا رہے ہیں،ملزمان کا پلڑہ بھاری نظر آ ... مزید-اسد عمر اور اسحاق ڈار میں کوئی فرق نہیں اسد عمر نے بھی اعدادو شمار کا ہیر پھیر کر کے اسحاق ڈار والے کام کیے-پی ٹی آئی نے جو منشور دیاتھا اور جو اعلانات کیے ، ان پر عملدرآمد حکومت کا امتحان ہے ‘سراج الحق عوام نے انہیں گیس ، بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کے لیے نہیں، سستا کرنے کے ... مزید-اہل بیت کی عظم قربانی درحقیقت پوری امت مسلمہ کے لئے درخشاں مثال ہے‘چوہدری محمد سرور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ

GB News

چیف جسٹس کا خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کی ابتر حالت زار پر اظہار برہمی

Share Button

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا ہسپتال مینجمنٹ بورڈز کی کارکردگی رپورٹ طلب اور ہسپتال مینجمنٹ بورڈز کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا ہسپتال مینجمنٹ بورڈز کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے انتظامی بورڈ کے سربراہ فیصل سلطان عدالت میں پیش ہوئے ہسپتال مینجمنٹ بورڈز کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ خود اپنی آنکھوں سے ہسپتالوں کی ابتر حال دیکھی ہے۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں چائے کی کتیلی پڑی تھی لیڈی ریڈنگ انتظامی بورڈز کے سربراہ فیصل سلطان نے بتایا کہ ہم نے بہتری لانے کی کوشش کی ہے۔ چیف جسٹس نے فیصل سلطان سے مکالمہ کیا کہ صفائی کا انتظام تو آپ کر نہیں سکے ایک بورڈ کا سربراہ عمران خان کا کزن نوشیروان برکی تھا۔ نوشیروان برکی سارا وقت امریکہ میں رہتا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا تو ٹراما سینیٹر بھی کام نہیں کررہا۔ ایک بچے کے لئے لاڑکانہ کے 14 ہسپتالوں میں ٹراما سینٹر کی سہولت نہیں تھی ہم صحت کے نظام کو چھوڑنے والے نہیں۔ راولپنڈی ادارہ برائے امراض قلب بہت اچھا کام کررہا ہے سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ (ن غ)

Facebook Comments
Share Button