GB News

وزیراعلیٰ جعلی ڈگری کیس، پٹیشن میں مزید ترمیم کا حکم

Share Button

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی جعلی ڈگری کے حوالے سے سابق ڈپٹی سپیکرجمیل احمد کی رٹ پٹیشن پر سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے کہا کہ مزید کاغذات کے ساتھ پٹیشن میں وفاقی المدرس کو فریق بنایا جائے اس حوالے سے جمیل احمد کے وکیل ماہر قانون ملک کفایت الرحمن نے بتایا کہ پٹیشن پر اعتراض نہیں لگا ہے بلکہ فاضل جج صاحبان نے پٹیشن میں مزید ترمیم کے ساتھ جمع کرانا کا حکم دیا ہے انہوںنے کہا کہ انشاء اللہ عید سے پہلے تمام ضروری کاغذات کو پٹیشن کاحصہ بنائیں گے اور عید کے بعد اس کو سپریم اپیلیٹ کورٹ میں دوبارہ سنا جائیگا ملک کفایت الرحمن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس رٹ پٹیشن پر اچھا اورتاریخی فیصلے کی توقع ہے ۔

Facebook Comments
Share Button