GB News

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا عہدے سے استعفیٰ

Share Button

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اور پاکستان سپر لیگ شروع کرا کے پاکستانی کرکٹ میں نئی روح پھونکنے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کے ذریعے احسان مانی کو نئے چئیرمین کی حیثیت سے نامزد کر دیا ہے۔نجم سیٹھی نے وزیراعظم عمران خان کو بھیجے گئے استعفے کے عکس کے ساتھ ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اس بات کا انتظار کررہے تھے کہ نئے وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف لیں تاکہ وہ اپنا استعفیٰ پیش کرسکیں۔نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور عید مبارک اور پاکستان زندہ باد پر ٹویٹ کا اختتام کیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button