تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم عمران خان نے پولیس افسر طاہر خان داوڑ کے اغواءاور قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا خیبرپختونخوا حکومت اور اسلام آباد پولیس مشترکہ تحقیقات کریں گی‘وفاقی دارالحکومت ... مزید-ایس پی طاہر داوڑ کی افغنستان حوالگی میں ان کے دوست سہولت کار ثابت ہوئے ملزم دوستوں نے جس وقت طاہر داوڑ کو غیر ملکی قوتوں کے حوالے کیا تو اُس وقت وہ نیم بیہوشی کی حالت میں ... مزید-امریکا کی سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے . ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ افغانستان میں جاری جنگ میں 6 ہزار 3 سو 34 امریکی اور 1ہزار سے زیادہ اتحادی ... مزید-سندھ سے گرفتار خواجہ سعد رفیق کے پارٹنرقیصر امین بٹ کا سفری ریمانڈ سابق رکن اسمبلی نیب میں پیراگون کیس شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھے-افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کو قتل کر کے جنرل رزاق کا بدلہ لیا افغانستان میں قونصلیٹ کے اندر باقاعدہ ویڈیو موجود ہے جس میں شہید طاہر داوڑ پر تشدد کیا جا رہا ہے اور کہا ... مزید-سید علی گیلانی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش نظر بندوں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حریت چیئرمین-بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون کشمیری رہنمائوںکے خلاف 4ماہ 10دن کی نظربندی کے بعد فرد جرم عائدکردی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین ٹیوٹر، فیس بک، یو ٹیوب کے ... مزید-حقیقی زندگی کے ''ویر زارا'' جو اپنی محبت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہندو خاتون اور پاکستانی شہری گذشتہ 24 سال سے دبئی میں مقیم خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں-صدیق الفاروق نواز شریف کے قدموں میں گر پڑے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پشی کے موقع پر قائد سے ملتے ہوئے صدیق الفاروق گر پڑے، دیگر لوگوں نے سہارا دے کر اٹھایا-کیمرے کی آنکھ نے عدالت میں بیماری کے بہانے کرنے والے ڈاکٹر عاصم کو پارک میں پکڑ لیا لاٹھی کے سہارے عدالت میں پیش ہونے والے ڈاکٹر عاصم ویڈیو میں بلکل ہشاش بشاش نظر آئے،ویڈیو ... مزید

GB News

ايشين گيمزميں پاکستان کی نرگس نے تاريخ رقم کردی

Share Button

ایشین گیمزمیں پاکستان کی نرگس نے تاریخ رقم کردی، کراٹے ایونٹ میں پاکستان کو پہلی بارمیڈل جتوادیا۔

ایشین گیمز میں ایشیا بھر کے کھلاڑیوں کے درمیان میڈلز کی دوڑ جاری ہے، جکارتہ میں جاری اٹھارہویں ایشین گیمز میں پاکستان کے میڈلز کی تعداد دو ہوگئی۔

کراٹے کے اڑسٹھ کلوگرام کیٹگری کے سیمی فائنل میں چینی حریف سے ہارنے کے بعد پاکستان کی نرگس نے برونز میڈل کا میچ جیت لیا، نیپالی کھلاڑی کو تین ایک سے شکست دی۔

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نےایشین گیمز میں کراٹے کےمقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی نرگس کو مبارک باد دیتے ہوۓ ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلئ نے کہاہے کہ نرگس نے شاندار کھیل پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیااور بین الاقوامی سطح پر ملک اور صوبے کا نام روشن کیا۔

وزیراعلئ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان بھرپور صلاحیتں رکھتے ہیں اور کھیل سمیت تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں حکومت اپنے نوجوانوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائ کرے گی۔

وزیراعلئ نے میڈل جیتنے والی نرگس کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔واضع رہے کہ ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی نرگس کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے ہے۔

Facebook Comments
Share Button