تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

ریلوے کے اخراجات میں 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے:شیخ رشید احمد

Share Button

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ دس سال گزرنے کے بعد بھی ریلوے وہیں کھڑی ہے، ہم تمام ٹرینوں کو جدت دیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے میں تین افسران کو معطل کر دیا گیا ہے کیونکہ نالائق لوگوں کو محکمے میں نہیں رہنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 15 ستمبر سے 2 نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے اخراجات میں 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ریلوے کی خراب کوچز کو نیلام کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ ہم نے ریلوے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارے پاس پانچ فائیو اسٹار ہوٹلز کےلئے زمین موجود ہے، ہم تمام زمینوں کے نزدیک ریل پلازے بنائے جائیں گے۔ 14 ہزار پلوں کو مارکیٹنگ کےلئے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کرائے پر دینے کیلئے تیار ہیں۔

Facebook Comments
Share Button