تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

نئے گلگت بلتستان کا آغاز صوبائی حکومت کی بے لگام کرپشن پر قابو پاکر کیا جا سکتا ہے، جاوید حسین

Share Button

گلگت( نمائندہ کے پی این) رکن قانون ساز اسمبلی و راہنماء پیپلز پارٹی جاوید حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان جیسے نومولود اور چھوٹے صوبے میں غیر منتخب فرمائشی اور این سی پی مشیروں کوارڈینیٹر وں اور ترجمانوں کا ماہانہ خرچہ وزیر اعظم ہائوس سے زیادہ ہے نئے پاکستان کے بعد نئے گلگت بلتستان کا آغاز صوبائی حکومت کی بے لگام کرپشن پر قابو پاکر کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ این سی پی مشیروں ، کوارڈینیٹر وں اور ترجمانوں کا صرف ماہانہ تنخواہ مجموعی طور پر 28لاکھ بنتی ہے اس کے علاوہ ان کی گاڑیوں کی اخراجات و دیگر کا تو کوئی حساب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ افسوس ناک پہلو تو یہ ہے کہ عوامی مینڈیٹ سے جیت کر اسمبلی آنے والے ن لیگی ممبران وزیر  بے اختیار جبکہ گلگت کے ایک محلے کے درجن بھر غیر منتخب این سی پی مشیر با اختیار ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر سرکاری خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے دیامر بھاشہ ڈیم کی لینڈ ایکوزیشن میںہونے والی بد ترین لوٹ کھسوٹ سے لیکر گلگت اور دیگر علاقوں میں ٹھیکوں کی بندر بانٹ سمیت فرمائشی مشیروں کے نام پرخزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہاکہ نئے وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ اور ان کے غیرمنتخب مشیروں کے غیر ضروری اخراجات روکنے میں کردار ادا کریں تو وزیر اعظم ہائوس کی گاڑیوں کی نیلامی سے زیادہ فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ایک این سی پی مشیر کا اپنے ہی وزیر قانون کے خلاف بیان سے لگتا ہے کہ این سی پی مشیر با اختیار ہیں افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ این سی پی غیر منتخب مشیروں کے پاس دو گاڑیاں جبکہ عوامی ووٹوں سے آنے والے اراکین کے پاس مشکل سے ایک ایک گاڑی ہے انہوں نے الزام لگایا کہ این سی پی مشیروں نے محکمہ بلدیات میں گھپلے کرکے کروڑوں کا ٹیکہ لگا یا ہے اس کا بھی بھرپور احتساب ہوگا انہوں نے کہاکہ کسی فوج ظفر موج نے کیا مشاورت کی ہے اور ملک و ریاست اور گلگت بلتستان کیلئے ان کا کیا فائدہ ہے۔

Facebook Comments
Share Button