تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ڈاکٹر صدیقی امریکی ریاست ٹیکسس میں واقع کارزویل جیل میں قید ہیں جہاں بہترین سہولیات میسر ہیں کارزویل جیل میں صرف خواتین قیدی زیرحراست ہیں، ڈاکٹر صدیقی عموما شلوار شلوار ... مزید-آصف زرداری نے پارٹی کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی پیپلز پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں کھلی عوامی کچہریاں بھی لگانے کی ہدایت-سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی اور بھٹو ہاؤس کا انچارج عدالت میں رو پڑا غریب آدمی ہوں، وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں، نہیں جانتا کہ اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کہاں سے ... مزید-اسد عمر کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا امکان سابق وزیر خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے، وزارت قبول کرنے کیلئے دوست احباب سے مشورے جاری-اگر این ایف سی ایوارڈ کے ساتھ پی ایف سی ایوارڈ کو حتمی شکل نہ دی گئی تو لوگوں کو اٹھارویں ترمیم سمیت این ایف سی ایوارڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، مصطفی کمال-ایف بی آر نے واپڈا ٹائون میں واقع ڈیپارٹمنٹل سٹور کے اکاونٹس منجمد کر دئیے-عمران خان اپنے تمام فیصلے خود کرتے ہیں جہاں ضرورت محسوس ہو تبدیلی کر دیتے ہیں‘ صمصام بخاری وزیر اعظم نے عثمان بزدار کو میرٹ پر پنجاب کا وزیر اعلی مقرر کیا ہے انہیں ہٹانے ... مزید-کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر فر دوس عاشق عوان آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، اشیائے ضروریہ ... مزید-وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 22 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو باور کرایا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے اقدامات ... مزید-لاہور ، وزیراعظم عمران خان کی آٹھ رکنی اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن ڈاکٹر عابد قیوم سلہری کا لاہور پریس کلب کا دورہ

GB News

ایران اور عراق جانے والے زائرین کی مکمل سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے،وزیراعظم

Share Button

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایران اور عراق جانے والے زائرین کی مکمل سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان کی سیکیورٹی کا جامع پلان 48 گھنٹوں میں تیار کیا جائے۔ پاک ایران سرحد پر امیگریشن کائونٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور مستقبل میں زائرین آپریشنز کو بہتر بنانے کیلئے مستقل لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت عراق اور ایران سے واپس آنے والے زائرین کی سیکیورٹی اور سہولیات سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال’ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ عمران خان نے کہا کہ زائرین کی مکمل سیکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ایران اور عراق سے واپس آنے والے زائرین کی سیکیورٹی کا جامع پلان 48 گھنٹوں میں تیار کیا جائے اور پاک ایران سرحد پر امیگریشن کائونٹرز میں اضافہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور مستقبل میں زائرین آپریشنز کو بہتر بنانے کیلئے مستقل لائحہ عمل بنایا جائے۔ وزیراعظم نے شہریار آفریدی کو وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر فریقین سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔

Facebook Comments
Share Button