تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم عمران خان نے پولیس افسر طاہر خان داوڑ کے اغواءاور قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا خیبرپختونخوا حکومت اور اسلام آباد پولیس مشترکہ تحقیقات کریں گی‘وفاقی دارالحکومت ... مزید-ایس پی طاہر داوڑ کی افغنستان حوالگی میں ان کے دوست سہولت کار ثابت ہوئے ملزم دوستوں نے جس وقت طاہر داوڑ کو غیر ملکی قوتوں کے حوالے کیا تو اُس وقت وہ نیم بیہوشی کی حالت میں ... مزید-امریکا کی سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے . ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ افغانستان میں جاری جنگ میں 6 ہزار 3 سو 34 امریکی اور 1ہزار سے زیادہ اتحادی ... مزید-سندھ سے گرفتار خواجہ سعد رفیق کے پارٹنرقیصر امین بٹ کا سفری ریمانڈ سابق رکن اسمبلی نیب میں پیراگون کیس شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھے-افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کو قتل کر کے جنرل رزاق کا بدلہ لیا افغانستان میں قونصلیٹ کے اندر باقاعدہ ویڈیو موجود ہے جس میں شہید طاہر داوڑ پر تشدد کیا جا رہا ہے اور کہا ... مزید-سید علی گیلانی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش نظر بندوں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حریت چیئرمین-بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون کشمیری رہنمائوںکے خلاف 4ماہ 10دن کی نظربندی کے بعد فرد جرم عائدکردی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین ٹیوٹر، فیس بک، یو ٹیوب کے ... مزید-حقیقی زندگی کے ''ویر زارا'' جو اپنی محبت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہندو خاتون اور پاکستانی شہری گذشتہ 24 سال سے دبئی میں مقیم خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں-صدیق الفاروق نواز شریف کے قدموں میں گر پڑے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پشی کے موقع پر قائد سے ملتے ہوئے صدیق الفاروق گر پڑے، دیگر لوگوں نے سہارا دے کر اٹھایا-کیمرے کی آنکھ نے عدالت میں بیماری کے بہانے کرنے والے ڈاکٹر عاصم کو پارک میں پکڑ لیا لاٹھی کے سہارے عدالت میں پیش ہونے والے ڈاکٹر عاصم ویڈیو میں بلکل ہشاش بشاش نظر آئے،ویڈیو ... مزید

GB News

پاکستان کے 13ویں صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ آج ہو گی

Share Button

اسلام آباد( آئی این پی )پاکستان کے 13ویں صدر کے انتخاب کے لئے پولنگ (آج) منگل کوہو گی ، جس میں تحریک انصاف کے عارف علوی ، متحدہ اپوزیشن کے مولانا فضل لرحمان اور پیپلز پارٹی کے اعتراز احسن کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔ پارلیمنٹ ہا ئو س اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کردیے گئے ہیں جہاں صبح 10بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک پولنگ جاری رہے گی،قومی اسمبلی ، سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی کے ہر رکن کا ووٹ ایک تصور ہو گا جبکہ خیبر پختونخو کے 1.75 ارکان، پنجاب اسمبلی کے 5.50 ارکان،سندھ اسمبلی کے 2.55 ارکان کی اوسط سے ایک ووٹ کاسٹ ہوگا،اپوزیشن کی طرف سے 2 امیدوار میدان میں ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کے جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخابات کے لئے پولنگ (آج)منگل کو پارلیمنٹ ہائو س اسلام آبادا ور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی ، پولنگ صبح 10بجے شروع ہو گی اور چار بجے تک جاری رہے گی ، الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کے لئے پریذائیڈنگ افسران کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا ، اسلام آبادہائیکو رٹ کے چیف جسٹس پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد جبکہ چاروں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صوبائی اسمبلیوں میں پریزائڈنگ افسران ہوں گے ، جبکہ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا صدارتی انتخاب کے لیے ریٹرنگ آفیسر ہوں گے ،صدارتی الیکشن میں تین امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جن میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی ، متحدہ اپوزیشن کے امیدوار مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن شامل ہیں ،اپوزیشن کی طرف سے دو اامیدواروں کی طرف سے انتخابات میں حصہ لینے سے تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کے جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ،سینیٹ میں پی ٹی آئی اور اتحادی حکومت کی 27 نشستیں ہیں جب کہ متحدہ اپوزیشن کے 75 نشستیں ہے۔قومی اسمبلی میں متحدہ حکومت کی 176 نشستیں ہیں جب کہ متحدہ اپوزیشن کے 154 نشستیں ہیں۔خیبر پختونخوا میں حکومت کے پاس 80 اور اپوزیشن کے پاس 34 نشستیں ہیں۔پنجاب میں حکومت کے پاس 185 اور اپوزیشن کے پاس 173 نشستیں ہیں۔سندھ میں حکومت کے پاس 98 اور اپوزیشن کے پاس 68 نشستیں ہیں جبکہ بلوچستان میں حکومت کے پاس 39 اور اپوزیشن کے پاس 22 نشستیں ہیں۔سینیٹ کی کل نشستیں 104 ہیں جن میں خالی نشستیں 2 اور موجودہ نشستیں 102 ہیں ، صدارتی انتخاب میں سینیٹ کے کل ووٹ 104 ہیں اور ہر رکن سینیٹ کا ووٹ ایک ووٹ تصور ہوگا۔قومی اسمبلی کی کل نشستیں 342 ہیں ، خالی 12 اور موجودہ نشستیں 330 ہیں ، صدارتی انتخاب میں قومی اسمبلی کے کل ووٹ 342 ہیں اور ہر رکن قومی اسمبلی کا ووٹ ایک ووٹ تصور ہوگا۔خیبر پختونخوا اسمبلی کی کل نشستیں 124 ہیں خالی 10 اور موجودہ نشستیں 114 ہیں ، صدارتی انتخاب میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے کل ووٹ 65 ہیں، 114 کو 65 پر تقسیم کے بعد 1.75 کی اوسط سے ایک ووٹ تصور کیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی کی کل نشستیں 371 ہیں خالی نشستیں 13 اور موجودہ نشستیں 358 ہیں صدارتی انتخاب میں پنجاب اسمبلی کے کل ووٹ 65 ہیں، 358 کو 65 پر تقسیم کر نے سے 5.50 کی اوسط سے ایک ووٹ کاسٹ ہوگا یعنی پنجاب اسمبلی میں 11 اراکین ووٹ ڈالیں گے تو 2 ووٹ تصور کیے جائیں گے۔سندھ اسمبلیکی کل نشستیں 168 ہیں خالی نشستیں 2 اور موجودہ نشستیں 166ہیں ،صدارتی انتخاب میں سندھ اسمبلی کے کل ووٹ 65 ہیں، 166 کو 65 پر تقسیم کر نے سے 2.55 کی اوسط سے ایک ووٹ کاسٹ ہوگا۔بلوچستان اسمبلیکی کل نشستیں 65 ہیں ، خالی نشستیں 4 اور موجودہ نشستیں ہیں ، صدارتی انتخاب میں بلوچستان اسمبلی کے کل ووٹ 65 ہیں اور یہاں صرف 61 ووٹ استعمال ہوں گے۔متحدہ حکومت کیسینیٹ میں 27 ،قومی اسمبلی میں 176 ، پختونخوا میں 46 ،پنجاب میں 34 ،سندھ میں 27 اور بلوچستان میں 39 نشستیں ملا کر کل 349 نشستیں بنتی ہیں ، جبکہ متحدہ اپوزیشن کی سینیٹ میں 75 ، قومی اسمبلی میں 154، خیبر پختونخوا میں 19 ، پنجاب میں 31 ، سندھ میں 38 اور بلوچستان میں 22 نشستیں کل ملا کر 339 نشستیں ہیں۔متحدہ اپوزیشن میں تقسیم کے باعث پیپلزپارٹی کی قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں الگ بھی ہوسکتی ہیں۔سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنا ووٹ پول کریں گے جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اپنی متعلقہ اسمبلیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ میں حصہ لیں گے۔

Facebook Comments
Share Button