تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

گلگت بلتستان میں کسی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے، ثناء اللہ عباسی

Share Button

چلاس(بیورورپورٹ)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی دیامر کیمپس میں پیس اینڈ سیکورٹی کے عنوان سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سمینارمیں قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس کے طلبہ،سٹاف اور معززین علاقہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔پیس اینڈ سیکورٹی کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی انسپکٹر جزل آف پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک پرامن خطہ ہے،اس پرامن خطے میں کسی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ دیامر میں تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں گے اور دیامر میں تعلیم کے راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دیامر کو تعمیر و ترقی کی جانب گامزن کرنے کیلئے پاک فوج بھرپور جدو جہد کررہی ہے اور دیامرسے اُس وقت تک فوج واپس نہیں جائیگی جب تک دیامر کے جنگلوں میں چھپے دہشت گرد گرفتار یا مارے نہیں جاتے ،نام نہاد جہادی مائنڈ سیٹ کو ختم کرکے دم لیں گے اور خطے کو امن کا گہورا بنائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ دہشت گردوں کا قلع قمع ہو ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دیامر میں امن کی بحالی کیلئے رہے گی،انہوں نے کہا کہ تعلیم دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور کسی کو ریاستی رٹ چلینج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر میں اہم کمانڈر ہلاک ہوچکے ہیں اور کچھ کو گرفتار کر لیئے گئے ہیں ،جن سے تفتیش جاری ہے۔دہشت گردوں کی گرفتاری میں علماء کا کردار مثبت رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ کسی کی بھی ہمدردی نہیں ہونی چاہے ،دہشت گرد کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا ۔اس قبل آئی جی پی نے وکلاء بردری اور دیامر پریس کلب کے اراکین سے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور دیامر میں پیش آنے والے حالیہ صورت حال پر بریفنگ دی اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو مل کر شکست دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کریں بہت جلد دہشت گردی کو شکست ہوگی۔

Facebook Comments
Share Button