تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

پاکستان کیلئے30 کروڑ ڈالر منسوخی کی خبروں میں کئی چیزوں کوسیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا، امریکہ

Share Button

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی معطلی کا اعلان جنوری 2018 میں کیا گیا تھا، اس میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے، سیکیورٹی تعاون منسوخی میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے،فنڈ کی منسوخی کی حالیہ خبروں سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی تفصیلات کو مسخ کیاگیا، پاکستان پر حقانی گروپ سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلا ف بلا امتیاز کارروائی ، طالبان قیادت کو مذاکرات کی میز پر لانے یا گرفتار کرکے بے دخلی کے لیے پاکستان پر دبا ڈالتے رہیں گے۔ترجمان پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ 30 کروڑ ڈالر امداد منسوخی سے متعلق اعلان نیا فیصلہ یا نیا اعلان نہیں، یہ اعلان فنڈز کی ازسرنو ترتیب کیلئے مدت ایکسپائر ہونے سے پہلے جولائی کی درخواست کی توثیق ہے۔ترجمان نے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی معطلی کی صورت حال برقرار ہے، پاکستان سے سیکیورٹی تعاون کی معطلی کا اعلان جنوری 2018 میں کیا گیا تھا، سیکیورٹی تعاون منسوخی میں کولیشن سپورٹ فنڈ بھی شامل ہے اور 30 کروڑ ڈالر منسوخی کی خبروں میں کئی چیزوں کوسیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیاگیا، فنڈ کی منسوخی کی حالیہ خبروں سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی تفصیلات کو مسخ کیاگیا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکا جنوری سے پاکستانی فوجی حکام سے اعلی ترین سطح پر رابطے میں ہے، امریکا اور پاکستان تمام دہشگرد گروپوں کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہیں، پاکستان اور امریکا افغانستان کا مستقبل پر امن ہونے کا وژن رکھتے ہیں۔ترجمان پینٹاگون نے مزید کہا کہ پاکستان پر حقانی گروپ سمیت تمام دہشت گرد گروپوں کے خلا ف بلا امتیاز کارروائی کے لیے دباو ڈالتے رہیں گے، طالبان قیادت کو مذاکرات کی میز پر لانے یا گرفتار کرکے بے دخلی کے لیے بھی پاکستان پر دبا ڈالتے رہیں گے۔

Facebook Comments
Share Button