تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گاڑیوں اور بھینسوں کے بعد 11کھلاڑی بھی نیلام کیے جائیں کھلاڑی نیلام کرنے سے تین ہزار ارب GB ڈیٹا اور 20 ہزار میگا واٹ سالانہ بجلی کی بچت ہو گی جو قوم کرکٹ میچ دیکھنے میں خرچ ... مزید-پنجاب کو آ پریٹو بینک اور سوسائٹی کے ریکارڈ روم میں آگ لگائے جانے کا انکشاف آگ شارٹ سرکٹ سے نہیں بلکہ پٹرولیم سے لگائی گئی تھی،جس وقت آ گ لگی اس وقت چوکیدار بھی موجود نہیں ... مزید-نواز شریف روزانہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر کچھ وقت گزارتے ہیں نواز شریف کو پچھتاوا ہے کہ وہ آخری وقت میں کلثوم نواز کے ساتھ نہیں تھے-پاکستان چین کے تعاون سے گوادر پورٹ کو دنیا کی جدید ترین بندرگاہ بنا کر سمندری راستے سے عالمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ... مزید-امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے دورے کی دعوت، ویزے آسان بنانے کی کوشش جاری ہے امریکا میں پاکستان کے سفیر علی جہانگیر صدیقی کی ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور سے ... مزید-سابق صدر پرویز مشرف کی دبئی میں 4.5 ملین سے زائد کی جائیداد سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے بیان حلفی میں جائیدادوں کی تفصیل سامنے آ گئی-وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب متوقع وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب میں اہم اعلان کریں گے-کیپٹن (ر) صفدر کو بیرون ملک بھیجنے کی تیاریاں کیپٹن (ر) صفدر کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا جا سکتا ہے-ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت یقینی ہے،لیاقت خان خٹک-چترال میں چینی انجینئرزکی گاڑی کوحادثہ ، 6 افراد زخمی

GB News

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

Share Button

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کویہاں وزیراعظم ہائوس اسلام آباد میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے وزیراعظم کو یوم شہداء پر تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔ پاکستان اور پاک افغان تعلقات پر بھی مشاورت کی گئی۔سرحدوں اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی ،آرمی چیف نے وزیر اعظم کو دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشنزپربریفنگ دی ۔ – ملاقات میں امریکی وزیرخارجہ کے مجوزہ دورے پر مشاور ت کی گئی ،ایف ٹی ایف کی سفارشات پرعملدرآمدکابھی جائزہ لیاگیا۔ واضح رہے کہ وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی یہ تیسری ملاقات ہے۔گزشتہ دنوں وزیراعظم اور ان کے اہم وفاقی وزرا نے پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں ملکی دفاع اور سلامتی سے متعلق اہم بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان نے 8 گھنٹے تک جی ایچ کیو میں قیام کیا تھا۔

Facebook Comments
Share Button