تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-فنانس بل سے متوسط طبقہ کو ریلیف ملا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو گا، اپوزیشن کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس94 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے، آئی جی سندھ-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کراچی کی سیاست میں نئی راہیں متعین کرے گا،مصطفی کمال پی ایس پی کسی فرد یا گروہ کا نام نہیں ہے بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جو مظلوم و محکوموں ... مزید-ملک کا اقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں مضمر ہے۔گورنر سندھ-سی پیک پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے مستحکم بنیاد، خطے کو منسلک کرنے میں اہم کردارادا کر رہا ہے، سی پیک تمام خطے میں امن و استحکام لانے میں ... مزید-احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں دو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ

GB News

وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت تمام اسکیمیں ختم کرنے کا فیصلہ

Share Button

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے تمام صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی بھی منظوری دی، بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی،وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت تمام اسکیمیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام جاری رکھا جائے گا، وزیراعظم نے اسکولوں میں جسمانی سزائوں پر پابندی کی بھی منظوری دے دی ،مدارس سمیت تمام اسکولوں میں یکساں نصاب رائج ہوگا جبکہ نجی اسکولوں کی فیسوں کو بھی مناسب سطح پر لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہائوس میں ہوا، جس کے دوران 8 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آیا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے تمام صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی بھی منظوری دی۔بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردی گئی،وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت تمام اسکیمیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا لیا گیا ،بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام جاری رکھا جائیگا،وزیراعظم نے اسکولوں میں جسمانی سزائوں پر پابندی کی بھی منظوری دے دی ،مدارس سمیت تمام اسکولوں میں یکساں نصاب رائج ہوگا جبکہ نجی اسکولوں کی فیسوں کو بھی مناسب سطح پر لایا جائے گا۔ کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔ سرکاری ملازم کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بھی برطرف نہیں کیا جاسکے گا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے ٹاسک فورس کے قیام کے لیے وزیراعظم ہائوس میں ایک یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔ جبکہ رقوم کی واپسی کے لیے قانون سازی بھی کی جائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک غیر قانونی جائیداد کی نشاندہی کرنے والے کو 20 فیصد حصہ دیا جائے گا۔اس موقع پر مشیر بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ بیرون ملک موجود رقم کی معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے بھی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مدارس سمیت تمام اسکولوں میں یکساں نصاب رائج ہوگا جبکہ نجی اسکولوں کی فیسوں کو بھی مناسب سطح پر لایا جائے گا۔فواد چوہدری نے بتایا کہ نصاب کے لیے صوبوں کو شراکت داری دی گئی ہے اور صوبوں کو نجی اسکولوں کی فیسیں اسٹریم لائن کرنے کو کہا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے اسکولوں میں جسمانی سزائوں پر پابندی کی بھی منظوری دے دی ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ کے 80 ارب روپے کے صوابدیدی فنڈز تھے، جوواپس کردیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 80 ارب روپے کے فنڈز پارلیمنٹ کے پاس واپس چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے بچوں سے زیادتی اور جبری مشقت پر پابندی کے اقدامات کی بھی منظوری دی ہے، جبکہ اسٹریٹ چلڈرن اور خواتین کے لیے سینٹر بنائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹ چلڈرنز کے لیے ملک بھر میں یتیم خانے بھی قائم کیے جائیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ رویے کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت تمام اسکیمیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام ختم نہیں کررہے۔انہوں نے بتایاکہ وزیراعظم آفس میں احتساب کا خصوصی سیل بنادیا گیا ہے، ملکی دولت لوٹ کر باہر منتقل کرنے والے 100 بڑے ناموں کی فہرست تیار کرلی، ان کے خلاف اعلی سطح پر تحقیقات کے لیے ایک بڑی احتساب کمیٹی بنادی جس میں نیب، ایف آئی اے اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام بھی شامل ہیں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ کمیٹی تمام شواہد اکٹھا 100 ناموں کو جلد منظر عام پر لائے گی، کمیٹی تین ماہ میں ٹھوس شواہد کے ساتھ نیب کو کیسز بھجوائے گی۔صحافی نے سوال کیا کہ سو ناموں میں کون کون ہے؟ کیا زرداری صاحب کانام تو نہیں ڈال دیا؟ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ بڑے مگر مچھوں کے نام آپ اچھی طرح جانتے ہیں، فہرست سامنے آئی تو پتہ چل جائیگا، پوری قوم کو پتہ چلے گا قومی دولت کس نے لوٹی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے تقریبا 3 ہزار شہری ایران میں قید ہے جنہیں سزائے موت سنائی گئی ہے، تاہم پاکستان کے نقطہ نظر سے یہ خوش آئند بات نے ایران نے حال ہی میں اپنے انسداد منشیات کے قانون میں ترمیم کی ہے جس میں سزائوں میں نرمی کی گئی ہے، جس سے سزائے موت کے کئی پاکستانی قیدیوں کو اس سے ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے ایران کے وزیر خارجہ سے بھی تفصیلی بات ہوئی ہے اور اب پاکستانی سفارتخانہ، ایران کے پراسیکیوٹر جنرل سے اس حوالے سے رابطے میں ہے۔۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی ریاست کا فرض ہے کہ وہ اقلیتوں کا حقوق کا تحفظ کرے اور انہیں ساتھ لے کر چلے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ہے، ہم نے جس بنیاد پر آزادی حاصل کی کیا اس بنیاد کو رد کر دیں، نبی ۖ بھی اقلیتوں کے تحفظ کا درس دیا، ہم مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں جہاں اسلام کا مطلب سلامتی، امن اور سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

Facebook Comments
Share Button