تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

ہماری حکومت کا ایجنڈا انسانی ترقی اورغربت کا خاتمہ ہے،وزیراعظم سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

Share Button

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات کا اعلامیہ  جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میری حکومت کا ایجنڈا انسانی ترقی اور غربت کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنا ہے حکومت کی ترجیحات میں علاقائی امن و استحکام بنیادی جزو ہیں ،پاکستان امریکا کے ساتھ احترام واعتماد کی بنیاد پر تعلقات کو مستحکم بنانے کا خواہش مند ہے، تمام ہمسایوں سمیت خطے کے ممالک کے ساتھ امن پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں ، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے۔وزیراعظم ہائوس سے جاری اعلامیے کے مطابق بدھ کی سہ پہر امریکی وزیر خارجہ مائیکل آر پومپیو نے یہاں وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کا ایجنڈا  انسانی ترقی  اورغربت کا خاتمہ ہے جو کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پہلی ضرورت ہے ۔انہوں نے تمام پڑوسی ممالک کیساتھ اپنے امن کے عزم کی اہمیت کا اجاگر کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  پاکستان امریکہ کیساتھ باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی تعلقات چاہتا ہے ۔انہوں نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کا نقطہ نظر بیان کیا اور افغانستان میں اپنے امن کی خواہش کو دہرایا ۔ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم کو حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے وزیراعظم کے سماجی واقتصادی ترقی کے ایجنڈے کو سراہا ۔ مائیک پومپیو نے امریکی انتظامیہ کی افغانستان سمیت پورے خطے میں امن واستحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ اعلامیہ کے مطابق قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزارت خارجہ میں پاکستان ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور افغانستان کی صورتحال سمیت دوطرفہ اہمیت کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم عمران خان پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے پرامید ہیں۔امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کی۔وزیراعظم ہاس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات کی بحالی کے حوالے سے سوال پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ وہ شروع سے ہی پرامید ہیں اور ایک اسپورٹس مین ہمیشہ پر امید رہتا ہے۔امریکی سیکریٹری خارجہ دورہ پاکستان کے بعد بھارت کے لیے روانہ ہو گئے ۔مائیک پومپیو نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر لکھا کہ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ مائیک پومپیو نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں سفارتی اور ملٹری ٹو ملٹری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Facebook Comments
Share Button