تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بچے کی ولادت دوہری خوشی لائے گی بچے کی ولادت پر ماں کے لیے 6 اور باپ کے لیے 3 ماہ کی چھٹیوں کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا-وزیر اعظم عمران خان 21 نومبر کو ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے وزیر اعظم ، ملائشین ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ کاروبای شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے-متعدد وزراء کی چھٹی ہونے والی ہے 100 روز مکمل ہونے پر 5,6 وفاقی وزراء اور متعدد صوبائی وزراء اپنی ناقص کارکردگی کے باعث اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے-نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی رہائی کےخلاف نیب اپیل کامعاملہ سپریم کورٹ نے نیب اپیل پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا-ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن عید میلاد النبی ؐکی تیاریاںعروج پرپہنچ گئیں-آئی جی سندھ نے حیدرآباد میں واقع مارکیٹ میں نقب زنی کا نوٹس لے لیا-عمر سیف سے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اضافی چار ج واپس لے لیا گیا-پنجاب کے 10ہزار فنکاروں کے لئے 4لاکھ روپے مالیت کے ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے‘فیاض الحسن چوہان صوبے میں 200فنکاروں اور گلوکاروںمیں ان کی کارکردگی,اہلیت اور میرٹ کی ... مزید-پاکستان میں امیر اور غریب کے درمیان طبقاتی فرق اضافہ ہوگیا ہے ،ْ دن بدن فرق بڑھتا جارہاہے ،ْ ورلڈبینک-وزیراعظم جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق جلد اہم اقدامات کا اعلان کرینگے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی ... مزید

GB News

گلگت بلتستان میں موجود دہشت گردوں کو چن چن کر ختم کریں گے،فورس کمانڈر

Share Button

6ستمبر یوم دفاع پاکستان اور یوم شہداء کو ملک بھرکی طرح یاسین میں شاندار طریقے سے منایاگیااس حوالے سے وطن عزیزپر جان قربان کرنے والے مردمجاہدحوالدار لالک جان شہیدنشان حیدرکے مزار پر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں اعلیٰ فوجی وسیاسی قیادت کے علاوہ اپنے محسن شہدا اورغازیان ملک وملت کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرنے کے لیے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔تقریب سے قبل پاک آرمی کے ایک چاق وچوبنددستے کے ہمراہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجرجنرل ثاقب محمود ملک نے شہیدکے مزار پر سلامی دی، پھول چڑھائے اور شہید کے لیے دعائے مغفرت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فورس کمانڈر میجرجنرل ثاقب محمود ملک نے کہا آج ہم پاک آرمی کے شہداء ، غازیوں اور دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں شہیدہونے والے پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں ۔ آج کے دن وطن کی حفاطت کے لیے دھرتی کے بہادرسپوتوں نے جان کے نذرانے پیش کئے ہیں ۔ حوالدار لالک جان ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔ملک و ملت کے دفاع کے لیے گلگت بلتستان کا ہرجوان حوالدار لالک جان ہے ۔ پاک فوج کے ساتھ ساتھ تمام باوردی فورس ملک و ملت کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔ تاریخ گواہ ہے دنیامیں جنگیں فوج کی طاقت سے نہیں بلکہ قومی یکجہتی سے جیتی جاتی ہے۔کوئی بھی جنگ اس وقت تک نہیں جیتی جا سکتی جب تک فوج کے ساتھ اس ملک کے عوام کی طاقت موجود نہ ہو۔انہوں نے کہا آج کے دن ہم اپنے پولیس کے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دہشتگردوں کے ساتھ جرات سے مقابلہ کرکے شہادت کے اعلیٰ رتبے پرفائزہونے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک وملت کو دہشتگردوں کے ناپاک عزائم سے بچایا ۔اس وقت گلگت بلتستان کی عوام دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ پاک فوج اور لاء انفورسمنٹ ایجنسیاں دہشتگروں کے خلاف آپریشن میں آج تک جو بھی کامیابی ملی ہے اس میں قومی مدد اور تعاون شامل ہے۔ملک کودرپیش دہشتگردانہ واقعات اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران قومی اتحادکا جو مظاہرہ گلگت بلتستان کے عوام نے کیا میں اس قومی اتحادکوسامنے رکھ کران دہشتگرد عناصرکو چیلنج کرتاہوں کہ ہم بحیثیت قوم متحدہیں اور کوئی دہشتگرد ہمیں ڈرا نہیں سکتا ۔ آپ یقین کریں پاک فوج اور دیگرلاء انفورسمنٹ ایجنسیاں گلگت بلتستان کے کونے کونے میں موجود دہشتگردوں کو چن چن کے کچل دینگی ۔ہم نے پوری طاقت کے ساتھ دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے روڑ میپ تیارکیا ۔گلگت بلتستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف بھرپور طریقے سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور یہ آپریشن آخری دہشتگرد کو اس کے انجام تک پہنچانے تک جاری رہے گا۔ گلگت بلتستان کے امن اور یہاں کے عوام کی سیکورٹی کے لیے کوئی کسرباقی نہیں چھوڑینگے اس حوالے سے پاک فوج کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔گلگت بلتستان انتہائی اہمیت کاحامل خطہ ہے ۔گلگت بلتستان پاکستان کا وہ واحدعلاقہ ہے جس کی سرحدیں تین مختلف ممالک سے ملتی ہیں ۔گلگت بلتستان کے لئے درپیش چیلنجزکے حل کے لیے قومی یکجہتی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ہم کسی کو بھی ایسے کام کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دینگے جس سے ہمارے عوام کو پریشانی درپیش ہو ۔ اس وقت ملک کے اندر حالات خراب کرنے والے عناصر میں سے کچھ بیرونی آلہ کار اور کچھ اندرونی سہولت کار ہے ہمیں سب پر کڑی نظررکھنی ہے ۔ عوام شرپسند عناصر پر نظررکھے خود سے کوئی کارروائی نہ کرے شرپسندوں کی بیخ کنی کے لیے پاک آرمی تک اطلاع پہنچائیں ۔کچھ کام آپ نے کرنا ہے اور کچھ کام آپ کی سکیورٹی ایجنسیوں کے کرنے کاہے ۔ہم اپنے حصے کے کام کا پورے جذبے کے ساتھ عہد کرتے ہیں اور آپ سے اپنے حصے کے کام کی قوی امیدرکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نے دیامیرکے پہاڑوں میں روپوش دہشتگروں کا راستہ ہرطرف سے بند کیا ہے ۔گلگت اور غذر کے تیرہ نالہ جات میں پولیس کے ساتھ پاک آرمی کے جوان تعینات کئے گئے ہیں ۔گلگت بلتستان ہمارا ہے یہ پاکستانیوں کی جگہ ہے ہم کسی کو کسی صورت یہاں کا امن خراب کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دینگے چاہے وہ اندرونی خلفشارکے تحت ہو یابیرونی سازش کا حصہ ہو ہم سب سے نمٹنے کے لیے ہرلمحہ تیار ہیں ۔میں تقریب میں موجود سکول کے ان معصوم اور پھولوں جیسے بچوں کی قسم کھاکرکہتاہوں آپ کی فوج اور سیکورٹی ایجنسیاںملک وملت کی حفاظت اور ہرشرپسندکی سرکوبی کے لیے تیار ہیں۔تقریب میں اے پی ایس سکول اینڈکالج ہندور کے طلباء وطالبات نے یوم دفاع کے حوالے سے تقاریر،ملی نغمے اور سٹیج پر شاندار انداز میں ٹیبلو پیش کیں جسے سامعین نے خوب سراہا ۔تقریب میں اعلیٰ فوجی قیادت کے ساتھ ساتھ ممبرقانون سازاسمبلی راجہ جہانزیب ،مشیرخوراک گلگت بلتستان غلام محمد 1971اور1965کے جنگ میںحصہ لینے والے غازیوں نے بھی شرکت کی ۔

Facebook Comments
Share Button