تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

آئی ووٹنگ کا مقصد انتخابات میں دھاندلی کرانا ہے، رضا ربانی

Share Button

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق سینیٹ چیئرمین رضا ربانی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ پر مشتمل ووٹنگ نظام متعارف کرانے کا مقصد انتخابات میں دھاندلی اور نتائج میں ردوبدل کرانا ہے۔’ابتدائی مرحلے میں ہی انٹرنیٹ ووٹنگ نظام پیچیدگیوں کا شکار رہا اور نادیدہ طاقتیں پاکستان میں انتخابات پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق چیئرمین سینیٹ رضاربانی کا کہنا تھا کہ مذکورہ نظام متعارف کرانے سے قبل پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی تشکیل کردہ ٹاسک فورسز نے ازخود اس پر تحفظات کا اظہار کیا جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کاحق تفویض کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی آئی ووٹنگ کیخلاف حکومتی موقف کی مخالفت کی ہے ۔واضح رہے کہ رضا ربانی نے گزشتہ ہفتے سینیٹ میں اعتراض اٹھایا تھا کہ ‘آئی ووٹنگ دیگر ممالک میں استعمال ہوتا ہے، تقریباً 60 لاکھ پاکستانی بیرون ملک میں مقیم ہیں اور اگر آئی ووٹنگ کا نظام ہیک ہو گیا تو نتائج میں تبدیلی کی جانے کا امکان ہے۔پی پی پی کے رہنما نے کہا تھا کہ ای سی پی اور نادرا رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آرٹی ایس) احسن طریقے سے نہیں چلا سکے اور تحفظات نے جنم لیے اور آئی ووٹنگ سائبر کرائم کی نذر بھی ہو سکتا ہے۔رضا ربانی نے واضح کیا کہ آن لائن ووٹ ڈالنے والے کی تصدیق کوئی نظام نہیں ہے اور الیکشن ایکٹ سیکشن 94 اور آئین کے آرٹیکل 226 کے منافی ہے جس میں ووٹ کو خفیہ رکھانے کا تقاضہ کیا گیا۔اگلے ماہ قومی اور صوبائی کی مجموعی طو پر 41 اسمبلیوں کے لیے ضمنی انتخابات ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) نے ای سی پی پر زور دیا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آئی ووٹنگ کے معاملے پر اعتماد میں لے۔

Facebook Comments
Share Button