تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بچے کی ولادت دوہری خوشی لائے گی بچے کی ولادت پر ماں کے لیے 6 اور باپ کے لیے 3 ماہ کی چھٹیوں کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا-وزیر اعظم عمران خان 21 نومبر کو ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے وزیر اعظم ، ملائشین ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ کاروبای شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے-متعدد وزراء کی چھٹی ہونے والی ہے 100 روز مکمل ہونے پر 5,6 وفاقی وزراء اور متعدد صوبائی وزراء اپنی ناقص کارکردگی کے باعث اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے-نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی رہائی کےخلاف نیب اپیل کامعاملہ سپریم کورٹ نے نیب اپیل پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا-ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن عید میلاد النبی ؐکی تیاریاںعروج پرپہنچ گئیں-آئی جی سندھ نے حیدرآباد میں واقع مارکیٹ میں نقب زنی کا نوٹس لے لیا-عمر سیف سے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اضافی چار ج واپس لے لیا گیا-پنجاب کے 10ہزار فنکاروں کے لئے 4لاکھ روپے مالیت کے ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے‘فیاض الحسن چوہان صوبے میں 200فنکاروں اور گلوکاروںمیں ان کی کارکردگی,اہلیت اور میرٹ کی ... مزید-پاکستان میں امیر اور غریب کے درمیان طبقاتی فرق اضافہ ہوگیا ہے ،ْ دن بدن فرق بڑھتا جارہاہے ،ْ ورلڈبینک-وزیراعظم جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق جلد اہم اقدامات کا اعلان کرینگے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی ... مزید

GB News

عوامی مینڈیٹ چوری کئے جانے کی رپورٹ جلد مکمل کی جائے، بلاول بھٹو

Share Button

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے الیکشن سیل کو ہدایت کی ہے کہ انتخابات سے قبل اور انتخابات کے روز کیسے کیسے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے اور عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اس رپورٹ کو ثبوتوں کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے ۔ جمعرات کے روز زرداری ہائوس اسلام آباد میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی الیکشن سیل کے مرکزی کوآرڈینیٹر سینیٹر تاج حیدر نے پارٹی چیئرمین کو انتخابات میں ہونے والی بے ضابتگیوں اور دھاندلی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اجلاس میں سینیٹر فرحت اللہ بابر، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر،سینیٹر میاں رضار بانی، سینیٹر رحمن ملک، مسعود کوثر، چوہدری منظور، مرتضیٰ وہاب اور جمیل احمد سومرو نے شرکت کی۔

Facebook Comments
Share Button