تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعظم عمران خان نے پولیس افسر طاہر خان داوڑ کے اغواءاور قتل کی تحقیقات کا حکم دیدیا خیبرپختونخوا حکومت اور اسلام آباد پولیس مشترکہ تحقیقات کریں گی‘وفاقی دارالحکومت ... مزید-ایس پی طاہر داوڑ کی افغنستان حوالگی میں ان کے دوست سہولت کار ثابت ہوئے ملزم دوستوں نے جس وقت طاہر داوڑ کو غیر ملکی قوتوں کے حوالے کیا تو اُس وقت وہ نیم بیہوشی کی حالت میں ... مزید-امریکا کی سول اور فوجی قیادت افغان تنازع کے غیر عسکری حل پر یقین رکھتی ہے . ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ افغانستان میں جاری جنگ میں 6 ہزار 3 سو 34 امریکی اور 1ہزار سے زیادہ اتحادی ... مزید-سندھ سے گرفتار خواجہ سعد رفیق کے پارٹنرقیصر امین بٹ کا سفری ریمانڈ سابق رکن اسمبلی نیب میں پیراگون کیس شروع ہونے کے بعد سے روپوش تھے-افغانستان نے ایس پی طاہر داوڑ کو قتل کر کے جنرل رزاق کا بدلہ لیا افغانستان میں قونصلیٹ کے اندر باقاعدہ ویڈیو موجود ہے جس میں شہید طاہر داوڑ پر تشدد کیا جا رہا ہے اور کہا ... مزید-سید علی گیلانی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش نظر بندوں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حریت چیئرمین-بھارتی تحقیقاتی ادارے نے خاتون کشمیری رہنمائوںکے خلاف 4ماہ 10دن کی نظربندی کے بعد فرد جرم عائدکردی آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین ٹیوٹر، فیس بک، یو ٹیوب کے ... مزید-حقیقی زندگی کے ''ویر زارا'' جو اپنی محبت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہندو خاتون اور پاکستانی شہری گذشتہ 24 سال سے دبئی میں مقیم خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں-صدیق الفاروق نواز شریف کے قدموں میں گر پڑے نواز شریف کی احتساب عدالت میں پشی کے موقع پر قائد سے ملتے ہوئے صدیق الفاروق گر پڑے، دیگر لوگوں نے سہارا دے کر اٹھایا-کیمرے کی آنکھ نے عدالت میں بیماری کے بہانے کرنے والے ڈاکٹر عاصم کو پارک میں پکڑ لیا لاٹھی کے سہارے عدالت میں پیش ہونے والے ڈاکٹر عاصم ویڈیو میں بلکل ہشاش بشاش نظر آئے،ویڈیو ... مزید

GB News

اقتصادی بحران پر قابو پاکر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کریں گے، عثمان بزدار

Share Button

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے اقتصادی بحران پر قابو پانے کے علاوہ صنعتی شعبہ کی تجدید نو اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا چیلنج قبول کیا ہے جبکہ مہارت پیدا کرنے والے پروگراموں کے ذریعے بے روزگار نوجوانوں کیلئے ایک کروڑ نئی ملازمتیں پیدا کی جائیں گی۔ وہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ ظہرانہ کی تقریب کے دوران پاکستان فرنیچر کونسل( پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق بات چیت کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق کی طرف سے مقامی ہوٹل میں دیئے گئے ظہرانہ میں وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت صوبہ میں چھوٹے اور درمیانے درجہ کے کاروباروں کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی حکومت متعلقہ حکام کو ہدایت کرے گی کہ وہ فرنیچر کا کاروبار کرنے والوں کو نمائشوں اور غیر ملکی ٹریڈ شوز میں سفر کے سلسلہ میں مناسب فنڈز کی فراہمی کرنے کی ہدایت کرے گی اور مقامی فرنیچر کی بین الاقوامی سطح پر برآمد کو فروغ دینے کیلئے بھی تعاون کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی غربت کا حل مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ بدعنوانوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بڑی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں تاہم یہاں پر ہنر مند افراد کی کمی ہے۔ ہماری حکومت ہنر مندوں اور مہارت سکھانے والے پروگراموں پر زیادہ توجہ دے گی تاکہ پاکستانی عوام نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرونی ممالک میں بھی اعلیٰ کارکردگی دکھا سکیں۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کو درآمدات کی وجہ سے قیمتی زر مبادلہ کا نقصان ہوتا ہے۔ ہم اپنی مقامی صنعتوں کی برآمدات کی سلسلہ میں حوصلہ افزائی کر کے اس نقصان کو کم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ملک میں فرنیچر شعبہ کے فروغ اور ترقی میں پی ایف سی کے کردار کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستانی فرنیچر صنعت میں عالمی مارکیٹوں پر چھا جانے کی صلاحیت ہے کیونکہ جدت پر مبنی ڈیزائنوں والے فرنیچر کی برآمد سے سالانہ اربوں ڈالرز کے حصول میں مدد مل سکتی ہے۔

Facebook Comments
Share Button