تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی مظہر عباس انتقال کر گئے مظرہ عباس راں کو گذشتہ روز صحت کی خرابی پر پنجاب اسمبلی سے اپستال منتقل کیا گیا تھا-حکومت پاکستان کا رواں برس حج پر 40 ہزار روپے سبسڈی دینے پر غور سبسڈی کی منظوری کے بعد فی کس حج اخراجات 4 لاکھ 20 ہزار روپے ہو جائیں گے-خاتون کو شادی کی تقریب میں اپنے کزن نذیر احمد کو کھانے کی پلیٹ دینا مہنگا پڑ گیا شکی شوہر نے بیوی پر کاروکاری کا الزام دیا، بھائیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو قتل کرنے کی کوشش ... مزید-اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی حمزہ شہباز نے نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا-امریکی گلوکار ایکون بھی پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کی حمایت میں سامنے آ گئے پاکستانی مہمند فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ایکون نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے پاکستانیوں ... مزید-سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہونے والا ہے ، فاطمہ بھٹو کو گورنر لگایا جائے گا پیپلزپارٹی سے متعلق سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے بڑی خبر دے دی-وزیراعظم نے ندیم افضل چن کو اپنا ترجمان مقرر کرنے سے پہلے کیا ہدایت کی؟ وزیراعظم عمران خان نے مجھے ہدایت کی ہے کہ لہجے میں عاجزی و انکساری لاؤ متکبرانہ رویہ نہیں ہونا ... مزید-خان صاحب آپ سے ایک بات کرنی ہے میرا بچہ بیمار ہے لیکن اس کے لیے یہاں بیڈ موجود نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بے نظیر بھٹو شہید اسپتال انتظامیہ کو فوراََ روتے ہوئے باپ ... مزید-سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا سپریم کورٹ نے اٹھارہویں ترمیم سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کر دی-پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی اتحادی اختر مینگل کا اپوزیشن کے اجلاس میں جا کر بیٹھنا موجودہ حکومت کے لیے سیاسی خطرہ ہے۔ عامر متین

GB News

سپریم کورٹ نے جعلی اکائونٹس کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

Share Button

سپریم کورٹ کی جانب سے جعلی اکاونٹس کیس میں 6 رکنی جے آئی ٹی کی تشکیل کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔جے آئی ٹی جعلی بینک اکاونٹس کا تفصیلی جائزہ لے گی اور سراغ لگائے گی کہ سچائی کیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم جعلی بینک اکاونٹس میں ملوث افراد کے خلاف شہادتیں بھی اکٹھی کرے گی۔حکم نامے کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احسان صادق کریں گے جب کہ دیگر ممبران میں کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس عمران لطیف منہاس، ڈائریکٹر نیب نعمان اسلم، ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر محمد افضل اور آئی ایس آئی کے بریگیڈیر شاہد پرویز جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔جے آئی ٹی کو ضابطہ فوجدرای، نیب آرڈیننس, ایف آئی اے ایکٹ اور اینٹی کرپشن قوانین کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے۔سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے کے مطابق ملک کے تمام انتظامی ادارے جے آئی ٹی کی معاونت کے پابند ہوں گے اور جے آئی ٹی 15 روز بعد پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔حکم نامے کے مطابق جے آئی ٹی اپنی سہولت کے مطابق سیکریٹریٹ تشکیل دیگی اور جے آئی ٹی کا کوئی رکن، نہ ہی ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق پریس ریلیز یا اطلاع جاری کریگا، اس کا مقصد تحقیقات کو شفاف اور موثر بنانا ہے۔سپریم کورٹ نے رینجرز کو جے آئی ٹی ارکان اور گواہوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ نے تحقیقات کو اسلام آباد منتقل کرنیکی ڈی جی ایف آئی ایکی استدعا مسترد کردی اور حکم نامے میں لکھا کہ تحقیقات پر اثرانداز ہونے، رکاوٹ ڈالنے یا دباؤ کی کوشش ہوئی تو درخواست کا دوبارہ جائزہ لیں گے سپریم کورٹ کے حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ جعلی بینک اکاونٹس میں جے آئی ٹی کی تشکیل ناگزیر ہے اور کیس کی آئندہ سماعت 24 ستمبر کو ہو گی۔

Facebook Comments
Share Button