تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی سالمیت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی، گورنر پنجاب

Share Button

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ان کا ایجنڈہ صرف اورصرف خوف اور دہشت پھیلانا ہوتا ہے ُہمارے بیرونی دشمنوں نے اپنے اندرونی ایجنٹوں کی مدد سے پاکستان پر خطر ناک جنگ مسلط کی یہ امر باعث اطمینان ہے کہ مسلح افواج کی بہادری اور قوم کے عزم کی وجہ سے دہشت گرد کو شکست فاش ہوئی ہے’ آج سے 53برس پہلے جب ہمارے دشمن نے پاکستانی قوم اور فوج کے عزم سے ٹکر انے کا احمقانہ فیصلہ کیا تو ہماری افواج دشمن کے راستے میں سیسہ پلائی دیوار بن گئیں’ دنیا کی کوئی طاقت بھی پاکستان کی سالمیت کو نقصان نہیں پہنچا سکتی آج پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہم یوم دفاع پر عزم کرتے ہیں کہ پاکستان کو عظیم اور خوشحال بنانے کیلئے بھر پور محنت کریں گے ہم کبھی بھی شہداء کی قر بانیوں کو فر اموش نہیں کریں گے ہم ہمیشہ اپنے شہداء اور غازیوں کی فقید المثال جرات اور بہادری کو یاد ررکھیں گے ہم اقوام عالم میں پاکستان کی عزت اوروقار کو بڑ ھائیں گے ۔ وہ یوم دفاع پاکستان کے موقعہ پرلاہور کے فوٹریس سٹیڈیم میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ‘پاک افواج کے اعلی افسران سمیت عوام کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی اپنے خطاب میں گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میرے لیے یہ امر باعث افتخارہے کہ آج یوم دفاع کے پر مسرت موقع پر میں پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر افسروں اور جوانوں سے مخاطب ہوں میرے لیے یہ باعث اعزاز ہے کہ مجھے مسلح افواج کی وطن سے بے لوگ محبت اور وطن پر جان نثار کر نے کے ان عظیم الشان جذبے کو دیکھنے کا موقعہ ملا ہے آج سے 53برس پہلے جب ہمارے دشمن نے پاکستانی قوم اور فوج کے عزم سے ٹکر انے کا احمقانہ فیصلہ کیا تو ہماری افواج دشمن کے راستے میں سیسہ پلائی دیوار بن گئیں انہوں نے دشمن کے دانت ہر محاز پر کھٹے کر دیئے اور پاکستان کی پاک سر زمین کے ایک ایک انچ کا دفاع کیا ہے ہماری مسلح افواک کے شہداء اور غازیوں نے بے مثال جرات اور استقامت کا مظاہرہ کیا کہ یہ رہتی دنیا کیلئے ایک مثال بن گیا آج پاکستان ایک عظیم ملک بن کر ابھر رہا ہے اقوام عالم میں پاکستان کی ایک پہچان ایک محفوظ اور خود دار ملک کے طور پر قائم ہو رہی ہے اس کا میابی کو حاصل کر نے کیلئے ہماری افواج اور قوم نے 50ہزار سے زائد جانوں کا نذانہ پیش کیا ہے ہمارے افسروں اور جوانوں نے کر اچی سے لیکر خیبر تک ملک کے کونے کونے سفاک دشمن کا مقابلہ کیا ہے آپریشن ضر ب عضب ‘آپر یشن راہ راست اور آپر یشن راہ نجات میں پاکستان کی بہادر افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی آپر یشن رد الفساد میں ملک کے تمام قانون نافذ کر نیوالے اداراے ملک کے کونے کونے کو محفوظ بنانے کیلئے اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں اپنی بہادر مسلح افواج کی وجہ سے ہم نے دنیا کی مشکل تر ین جنگ کو جیتا ہے دنیا کی تاریخ میں پہلی بارکسی افواج نے گوریلا جنگ جیتی یہ اعزاز پاک افواج کو حاصل ہوا ہے ۔آج کا دن ملکی تاریخ کا بلا شبہ سب سے اہم ترین موقع ہے دنیا میں صرف وہی قومیں عزت کی حق دار ٹھہرتی ہیں جو کہ اپنے شہدا کو عزت دیتی ہے اور انہیں یادررکھتی ہے ہمارے شہداء ہمار اسب سے بڑ اسر مایہ اور فخر ہے آج کے دن میں خر اج تحسین پیش کر نا چاہتا ہوں میجر عزیز بھٹی شہید کو جنہوں نے جرات کا مظاہر ہ کر تے ہوئے موت کو گلے لگا لیا میں کر خراج تحسین پیش کر نا چاہتاہوں میجر شبیر شر یف شہید کو جنہوں نے دشمن کی سر زمین میں گھس کر اس کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا میں خراج عقید پیش کر تاہوں یاسر منہاس شہید کو جنہوں نے پاک فضائوں میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے پاکستان کے قیمتی رازوں کی حفاظت کی میں ہر اس شہید اور غازیج کو سلام پیش کر تاہوں جس کی وجہ سے میں اور آپ محفوظ اور پر سکون زندگی گزار رہے ہیں آج پاکستان کو دہشت گردی کی صورت میں ایک خطرناک ترین چیلنج کا سامنا ہے جس نے ہماری سماجی معاشی اور سیاسی زندگی کو ناقابل یقین نقصان پہنچایا ہے دہشت گردی کی صورت میں پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ان کا ایجنڈہ صرف اورصرف خوف اور دہشت پھیلانا ہوتا ہے ہمارے بیرونی دشمنوں نے اپنے اندورانی ایجنٹوں کی مدد سے پاکستان پر خطر ناک جنگ مسلط کی یہ امر باعث اطمینان ہے کہ مسلح افواج کی بہادری اور قوم کے عزم کی وجہ سے دہشت گرد کو شکست فاش ہوئی ہے ہمارے بچوں پر حملے ہوئے مساجد پرحملے ہوئے اور فوج تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا مگر ہماری بہادرافواج نے دہشت گردوں کا بھر پور مقابلہ کر کے انکو ہر محاز پر پسپا کیا ہے اور آج ان قر بانیوں کی وجہ سے پاکستان آج ناقابل شکست اور باقابل تسخیر ملک بن چکا ہے ۔

Facebook Comments
Share Button