GB News

چار اسسٹنٹ کمشنرز ڈپٹی کمشنر، چھ تحصیلدار اسسٹنٹ کمشنر بن گئے

Share Button

گلگت بلتستان انتظامیہ میں 4اسسٹنٹ کمشنروں اور 6 تحصیلداروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے ۔ چیف سیکریٹری کی صدارت میں ہونے والے محکمانہ ترقیاتی بورڈ کے اجلاس میں ڈی ایم ایس گروپ گریڈ 17 کے 4 آفسیروں کو گریڈ 18 میں ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے ۔ تر قی پانے والے آفیسروں میں محمد جعفر ‘ عظیم اللہ ‘ عباس علی اور امیر اعظم شامل ہیں ترقی پانے والے آفیسرمحمد جعفر ڈپٹی سیکریٹری سوشل ویلفئر’ عظیم اللہ ایڈیشنل ڈی سی اورعباس علی اور امیر اعظم اے سی کے عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں محکمانہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میںگریڈ 16 کے 6 تحصیلداروں کو گریڈ 17 میں ترقی دینے کی منظور ی دی گئی ہے ۔ ترقی پانے والوں میں حبیب الرحمان ‘ محمد رضا’ غلام مرتضی ‘ نثار احمد i ‘ نثار احمد ii اور شیر افضل شامل ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے ترقی پانے والے آفیسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے چیف سیکریٹری کے اقدامات کو سراہا ہے ۔

Facebook Comments
Share Button