تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھول دیئے گئے-آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل یانگ یوشیا سے ملاقات کی، دہشتگردی کے خاتمے، ہتھیاروں و سازوسامان کی ٹیکنالوجی اور ٹریننگ ... مزید-ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والی خاتون نے ٹرک چلانا شروع کر دیا ناگرپارکر سے تعلق رکھنے والی خاتون مالی مشکلات کی وجہ سے ڈاکٹر نہیں بن سکی تھی-موسمیاتی تغیرات کے اس دور میں بجلی پیدا کرنے کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال امید افزاء آپشن ہے، ہم پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے فروغ کیلئے آئی ... مزید-سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں، وزیراعظم عمران خان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سعودی عرب اور پاکستان دنیا میں اسلام کی حقیقی ... مزید-کیا کل نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطل کی جا رہی ہے؟ نیب عدالت کو مطمئن نہیں کر پا رہی اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ معاملات کس طرف جا رہے ہیں،ملزمان کا پلڑہ بھاری نظر آ ... مزید-اسد عمر اور اسحاق ڈار میں کوئی فرق نہیں اسد عمر نے بھی اعدادو شمار کا ہیر پھیر کر کے اسحاق ڈار والے کام کیے-پی ٹی آئی نے جو منشور دیاتھا اور جو اعلانات کیے ، ان پر عملدرآمد حکومت کا امتحان ہے ‘سراج الحق عوام نے انہیں گیس ، بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کے لیے نہیں، سستا کرنے کے ... مزید-اہل بیت کی عظم قربانی درحقیقت پوری امت مسلمہ کے لئے درخشاں مثال ہے‘چوہدری محمد سرور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ

GB News

خسرہ بچائو مہم میں غفلت ناقابل برداشت ہوگی،سیکرٹری صحت

Share Button

گلگت بلتستان میں خسرہ سے بچائو کے لئے 12 روزہ مہم منعقد ہو گی ۔ 15 سے 27 اکتوبر سے منعقد ہونے والی مہم کے دوران 2 لاکھ 7 ہزار بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ای پی آئی کی صوبائی کمیونیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیکریٹری صحت سعیداللہ خان نیازی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں خسرہ مہم کے دوران بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں اور مہم کے دوران کسی قسم کی سستی یا غفلت ناقابل برداشت ہو گی انہوں نے کہا کہ ضلع دیامر ‘ غذر سمیت دیگر اضلاع کے دور افتادہ علاقوں خصوصا نالہ جات میں بھی تمام بچوں کو خسرہ سے بچائو کے لئے تمام بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی تاکہ مہم کے دوران سو فیصد کوریج یقینی ہو سکے انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قریبی ہسپتالوں اور طبعی مراکز صحت میں لے جا کر ٹیکے لگوائیں تاکہ خسرے کے مرض سے بچ سکیں اس موقع پر توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات( ای پی آئی ) کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر شکیل احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں اکتوبر کے مہینے میں 15 سے 27 تک 12 دنوں کی مہم منعقد ہو گی خسرہ سے بچائو کی مہم میں 2 لاکھ سات ہزار بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جا ئیں گے اس مقصد کے لئے تمام ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں خصوصی کائونٹرز قائم کئے جائیں گے فکس سائیٹس کے ساتھ ساتھ موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی جو کہ طبعی مراکز سے دور علاقوں میں عوام کی سہولت کے تعینات ہوں گے والدین اپنے بچوں کو ہسپتالوں ‘ فکس سائیٹس اور موبائل ٹیموں کے پاس لے جا کر خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگوائیں گے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موجود تمام ایل ایچ ڈبلیوز سمیت محکمہ صحت اور دیگر اداروں کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہیں تاکہ وہ کمیونٹی میں شعور اجاگر کریں تاکہ عوام اپنے بچوں کو طبی مراکز میں لے جا کر خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگوا سکیں انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لئے علمائے کرام سے بھی اپیل کی جائے گی کہ وہ جمعہ کے خطبوں میں اس مہم کے بارے میں خصوصی زکر کریں جبکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں بھی اس حوالے سے تشہیر کی جائے گی

Facebook Comments
Share Button