تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

سرحد پر بہنے والے خون کا حساب لیں گے، آرمی چیف

Share Button

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لہو جوسرحد پر بہہ رہا ہے اس کا حساب لیں گے، جنگ ابھی جاری ہے، دفاع پاکستان کے لیے ہم سب یک جان ہیں،ایٹمی طاقت سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے ،اب جنگ کا طریقہ بدل گیا ہے، 6ستمبرشہدائے پاکستان سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ، اسی دن قوم نے مکار دشمن کے دانت کھٹے کیے تھے، چھ ستمبر کے دن ہر پاکستانی وطن کا سپاہی بنا، یہ جنگ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، دہشت گردی کے ذریعے ہم پر دہشت اور خوف مسلط ،ہمیں کمزور اور تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، سلام ہے پاکستانی قوم اور محافظوں کو جو اس مشکل وقت میں ڈٹے رہے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار پاکستانی شہید ہوئے، لازوال قربانیوں کو یاد رکھنے کے لیے 2014 سے یوم دفاع کے ساتھ یوم شہدا بھی مناتے ہیں، شہدا کو بھولنے والی قومیں مٹ جایا کرتی ہیں،جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے،اپنی ذات سے بالاتر ہوکر قوم کیلئے سوچنا ہوگا، ہم پاکستان کو امن کو گہوارہ بنا کر دم لیں گے ، میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جمعرات کو یہاں جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آج کا دن شہدائے سے اظہار یکجہتی کا دن ہے ، دفاع پاکستان کیلئے ہم سب یکجا ہیں، 6ستمبر 1965کے دن افواج پاکستان نے پوری قوم کے اعتماد کے ساتھ مکار دشمن کے دانت کھٹے کیے۔ ہم پاکستان کو امن کو گہوارہ بنا کر دم لیں گے ،پاک فوج نے اپنا لہودے کر ملک کی حفاظت کی۔ ان کی قربانیاں آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ 1965اور 1971کی جنگوں سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ایٹمی طاقت سے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے۔ اب جنگ کا طریقہ بدل گیا ہے ہم نے خوف مسلط کرنے کی کوشش کی گئی اور اندر سے تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی۔ دہشت گردی ، ناسور میں ہم نے بے مثال قربانیاں دیں۔ 76ہزار سے زیادہ پاکستانی شہید اور زخمی ہوئے۔ ان کامیابیوں کو حاصل کرنے میں تمام اداروں کا کردار ہے۔ زندہ قومیں اپنے شہیداء کو کبھی نہیں بھولتیں۔ شہیداء نے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کیا۔ ہم پاکستان کو امن کو گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔ پچھلی دو دہائیوں میں مشکل دور سے گزرہے ہیں۔ دائمی امن کی منزل پر پہنچنا ہے اور ملک وکترقی کی راہ پر ڈالنا ہے ، ہماری جنگ بھوک ، افلاس کے خلاف بھی تیزی سے جاری رہنی چاہیے، اپنی ذات سے بالاتر ہوکر قوم کیلئے سوچنا ہوگا۔ ملکی ترقی کیلئے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔ جمہوریت ، جمہوری رویوں ، آئین او رقانون کی بالادستی اور اداروں کی مضبوطی کے بغیر نہیں پنپ سکتی۔ آج تمام اداروے اکٹھے ہیں جو قوم کی یکجہتی کی غمازی کرتی ہے۔ جلد ازجلد قائداعظم کے وژن کے مطابق اقوام عالم میں اپنے جائز مقام حاصل کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام قربانی کی لازوال داستان رقم کررہے ہیں۔ قومی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ شہدا کے وطن اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔

Facebook Comments
Share Button