تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

دہشت گردوں کے خاتمے کا عزم

Share Button

یوم دفاع پاکستان اور یوم شہداء کو ملک بھرکی طرح یاسین میں شاندار طریقے سے منایاگیااس حوالے سے وطن عزیزپر جان قربان کرنے والے مردمجاہدحوالدار لالک جان شہیدنشان حیدرکے مزار پر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب میں فورس کمانڈر میجرجنرل ثاقب محمود ملک نے کہاتاریخ گواہ ہے دنیامیں جنگیں فوج کی طاقت سے نہیں بلکہ قومی یکجہتی سے جیتی جاتی ہے۔کوئی بھی جنگ اس وقت تک نہیں جیتی جا سکتی جب تک فوج کے ساتھ اس ملک کے عوام کی طاقت موجود نہ ہو۔اس وقت گلگت بلتستان کی عوام دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج اور دیگرلاء انفورسمنٹ ایجنسیاں گلگت بلتستان کے کونے کونے میں موجود دہشتگردوں کو چن چن کے کچل دینگی۔ہم نے پوری طاقت کے ساتھ دہشتگردوں کی سرکوبی کے لیے روڑ میپ تیارکیا۔گلگت بلتستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف بھرپور طریقے سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے اور یہ آپریشن آخری دہشتگرد کو اس کے انجام تک پہنچانے تک جاری رہے گا۔قیام پاکستان کے وقت قوم نے جس حب الوطنی اور اسلامی بھائی چارے کا مظاہرہ کیا اور تمام تر مشکلات کے باوجود دنیا کے نقشے پر ایک عظیم الشان اسلامی مملکت کے قیام کے لئے بے مثال قربانیاں دیں، آج کے حالات بھی اسی حب الوطنی اور بھائی چارے کا تقاضا کرتے ہیں۔ اس وقت ملک دشمن عناصر وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔ قومی یکجہتی اور اتحاد و اتفاق ہی وہ ہتھیار ہے، جس کے ذریعے ہم دشمن کی چالوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ جہاں تک حکومت وقت کا سوال ہے، موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو اس کے سامنے مسائل کا انبارہے۔ حکومت ان مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ حکومت کو وقت دیا جائے۔حکومت وقت نے اقتدار سنبھالتے ہی دہشت گردی کے خاتمے، امن و امان کی بحالی، توانائی بحران کے خاتمے اور معیشت کی بحالی جیسے وعدوں کی تکمیل کو سرفہرست رکھا ہے۔اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ قومی جذبے کو پھر سے بیدار کر کے ملک کی خدمت کو اپنا شعار بنالیا جائے۔یہ درست ہے کہ دہشت گردوں کی سرکوبی قومی یک جہتی کے بغیر ممکن نہیں لہذا قوم پر لازم ہے کہ وہ اتحاد واتفاق سے کام لے کر اس ناسور کی بیخ کنی میں اپنا کردار ادا کرے۔

Facebook Comments
Share Button