تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

، ڈیم کیلئے جوقدم سپریم کورٹ نے اٹھایاآج پورے ملک کی آوازبن چکاہے،چیف جسٹس

Share Button

 

لاہور(آئی این پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات میں اخوت فانڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر امجدثاقب نے اخوت فائونڈیشن کی طرف سے 10لاکھ روپے کاچیک ڈیم فنڈکیلئے دیا جبکہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم بنانے پر پہرہ دوں گا اور اگر ڈیم پر جھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو ر ہوں گا’ کرپشن پرقابوپاکرملک تیزی سے ترقی کرسکتاہے،جوقدم سپریم کورٹ نیاٹھایاآج پورے ملک کی آوازبن چکاہے، ڈیم ملکی ترقی کیلئے ناگزیرہے، یہ ملک ہے توہم ہیںہمیں ڈیم بناناہے پاکستانی قوم اپنے وسائل سے ڈیم بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے’بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے توقعات ہیں،بیرونی قرضے اتارنے ہیں،آبادی پرقابوپاناہے،اوورسیزپاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کوششیں کرناہونگی ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سے چیئرمین اخوت فانڈیشن نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور فانڈیشن کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک ڈیم فنڈ کیلئے دیا،اس موقع ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ اخوت فاونڈیشن ایک کروڑروپے ڈیمزفنڈمیں دے گی جبکہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وزیراعظم کاپانی سے متعلق بیان خوش آئند ہے،ڈیم فنڈسے متعلق فیصلہ ہماری اجازت سے کیاگیا، وزیراعظم مشاورت کرتے توان کوہوشرباحقائق بتاتے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ جلدپانی پربین الاقوامی کانفرنس کرائے گی’ریٹائرمنٹ کے بعدڈیم پرپہرہ دوں گا، ڈیم پرجھونپڑی بناکررہناپڑاتورہوں گا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ساتھ کراچی کے جم خانہ میں پیش آنے والا انتہائی دلچسپ ترین واقعہ بیان کر تے ہوئے کہا کہ میں کراچی کے جم خانہ میں کھانا کھانے کیلئے گیا تو وہاں پر ایک بچی نے مجھے دیکھا اور اپنی والدہ سے ضد کرنے لگی کہ میں نے ڈیم کی تعمیر کیلئے کچھ دینا ہے آپ مجھے پیسے دیں جس پر بچی کی والدہ نے اسے پانچ ہزار روپے دیئے اور وہ بھاگتی ہوئی میری ٹیبل پر آئی اور آ کر انگریزی میں کہنے لگی کہ آپ وہی انکل ہیں جو ٹی وی پر ڈیم کیلئے آتے ہیں ، میںیہ بات سن کر مسکرانے لگ گیا ، بچی نے مجھے پانچ ہزار روپے دیئے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ کرپشن پرقابوپاکرملک تیزی سے ترقی کرسکتاہے،جوقدم سپریم کورٹ نیاٹھایاآج پورے ملک کی آوازبن چکاہے، ڈیم ملکی ترقی کیلئے ناگزیرہے، یہ ملک ہے توہم ہیں،ہمیں ڈیم بناناہے، پاکستانی قوم اپنے وسائل سے ڈیم بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے توقعات ہیں،بیرونی قرضے اتارنے ہیں،آبادی پرقابوپاناہے،اوورسیزپاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے کوششیں کرناہونگی۔

Facebook Comments
Share Button