تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

وزیر اعظم ہائوس نے سپریم اپیلیٹ کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کی سمری مسترد کردی

Share Button

اسلام آباد(غلام عباس سے )وزیر اعظم ہائوس نے سپریم اپیلیٹ کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کی سمری مسترد کردی،زرائع کے مطابق گورنر گلگت بلتستان کی جانب سے وفاقی محتسب کے لیگل ایڈوائزر حافظ احسان احمد کھوکھر کو سپریم اپیلیٹ کورٹ کے نئے چیف جسٹس بنانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی تاہم پرائم منسٹر ہائوس نے سمری مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سمری میں ایک سے زائد ناموں پر مشتمل پینل ہونا چاہیے تھالیکن گورنر گلگت بلتستان کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں صرف ایک نام دیاگیا ہے جو کہ ضابطے کے خلاف ہے ، وزیراعظم ہائوس نے ہدایت کہ ہے کہ کم از کم تین نامو ں پر مشتمل سمری بناکر دوبارہ ارسال کی جائے ۔. زرائع کے مطابق اب گلگت بلتستان کونسل اور وزارت امو رکشمیر کی مشاورت سے نئی سمری ارسال کی جائے گی۔واضح رہے کہ وفاقی محتسب کے لیگل ایڈوائزر کو سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ ن لیگ کی حکومت کے آخری ایام میں کیاگیا تھا اس فیصلے کو وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی حمایت حاصل تھی تاہم وزیراعلیٰ نے بعد میں اس بات کی تردید کی تھی، قانون کے مطابق نئے چیف جسٹس کی تقرری کی سمری میں کم از کم تین نام شامل کیے جاتے ہیں تاکم وزیراعظم ان تینوں ناموں پر غورکرکے ان میں سے اہل شخص کو چیف جسٹس لگایا جاسکے۔دوسری جانب گورنر گلگت بلتستان کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں صرف ایک نام دیاگیا تھا جس کو وزیراعظم ہائوس نے مسترد کردیا۔

Facebook Comments
Share Button