تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھول دیئے گئے-آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل یانگ یوشیا سے ملاقات کی، دہشتگردی کے خاتمے، ہتھیاروں و سازوسامان کی ٹیکنالوجی اور ٹریننگ ... مزید-ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والی خاتون نے ٹرک چلانا شروع کر دیا ناگرپارکر سے تعلق رکھنے والی خاتون مالی مشکلات کی وجہ سے ڈاکٹر نہیں بن سکی تھی-موسمیاتی تغیرات کے اس دور میں بجلی پیدا کرنے کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال امید افزاء آپشن ہے، ہم پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے فروغ کیلئے آئی ... مزید-سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں، وزیراعظم عمران خان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سعودی عرب اور پاکستان دنیا میں اسلام کی حقیقی ... مزید-کیا کل نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطل کی جا رہی ہے؟ نیب عدالت کو مطمئن نہیں کر پا رہی اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ معاملات کس طرف جا رہے ہیں،ملزمان کا پلڑہ بھاری نظر آ ... مزید-اسد عمر اور اسحاق ڈار میں کوئی فرق نہیں اسد عمر نے بھی اعدادو شمار کا ہیر پھیر کر کے اسحاق ڈار والے کام کیے-پی ٹی آئی نے جو منشور دیاتھا اور جو اعلانات کیے ، ان پر عملدرآمد حکومت کا امتحان ہے ‘سراج الحق عوام نے انہیں گیس ، بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کے لیے نہیں، سستا کرنے کے ... مزید-اہل بیت کی عظم قربانی درحقیقت پوری امت مسلمہ کے لئے درخشاں مثال ہے‘چوہدری محمد سرور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ

GB News

ہماری حکومت ہائیڈرو پاور پالیسی کی بروقت تکمیل کیلئے کوشاں ہے،وزیراعلیٰ

Share Button

اسلام آباد (پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کو آنے والے سالوں میں توانائی کے شعبے میں ملک کے دیگر صوبوں سے خوشحال دیکھنے کا عزم رکھتے ہیں، ہماری حکومت ہائیڈرو پاور پالیسی کی بروقت تکمیل کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے ماہرین اور تجربہ کار کمپنیر سے آراء اور سفارشات حاصل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں تقریباً پچاس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا دعوی مختلف سروے کے ذریعے عوام تک پہنچ چکا ہے، اس کے علاوہ بھی جو نظروں میں نہیں آیا اور پوشیدہ توانائی کے ذریعے بھی موجود ہیں اگر حاصل ہونے والی معلومات پر ہی کام کرلیا جائے تو گلگت بلتستان ہی کیا پورا پاکستان توانائی کے شعبے میں نا صرف خود کفیل ہوجائے گا بلکہ ہم بجلی فروخت بھی کرسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیڈرو پاور پر کام کرنے والی نجی کمپنی کے وفد سے بریفنگ لینے کے بعد کیا۔ نجی کمپنی نے ملکی اور غیر ملکی سطح پر پیش کی جانے والی اپنی خدمات سے آگاہ کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر خطے میں ہائیڈرو پاور کی پیداوار بڑھانے اور نئے منصوبوں کی تلاش میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ وہ گلگت بلتستان میں ریجنل گرڈ سٹیشن اور نیشنل گرڈ سٹیشن سے منسلک ہونے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ سابقہ وفاقی حکومت کا بھرپور تعاون جاری تھا۔ امید ہے موجودہ حکومت بھی تعاون جاری رکھے گی تاکہ ہم اس اہم منصوبوں کو تکمیل کرسکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم گلگت بلتستان میں ماحول دوست منصوبوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ توانائی حاصل کرنے کیلئے شروع کئے جانے والے ہر منصوبے کو ماحول دوست رکھا جائے گا تاکہ اس علاقے کی آب وہوا خراب نہ ہو اور خوبصورتی بھی برقرار رہے۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ہائیڈرو پاور پالیسی بننے کے بعد ہم سرمایہ کاروں کو بھرپور مواقع فراہم کریں گے اور صوبائی حکومت ہر طرح کا تعاون کریگی۔

Facebook Comments
Share Button