تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

امن واستحکام کے لئے کوششوں سے اپنا مقام حاصل کرینگے ، آرمی چیف

Share Button

راولپنڈی( آئی این پی ) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں ، عالمی برادری خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرے ، سی پیک کے لئے سیکیورٹی کی فراہمی قابل ستائش اقدام ہے جبکہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان کوعالمی تنازعات کے باعث بہت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ، امن واستحکام کے لئے کوششوں سے اپنا مقام حاصل کرینگے ، پاکستان عالمی محاذآرائی کے باعث سب سے زیاد ہ متاثرہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ہفتہ کو یہاں چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی سربراہی میں چینی وفد نے ملاقات کی جس دوران علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چینی وزیر خارجہ نے اس دوران کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد ، احترام اور یکساں خیالات پر مبنی ہیں ۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرنا چاہیے ۔ انہوں نے سی پیک کو فراہم کی گئی سیکیورٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین اشتراکیت پر مبنی خوشحالی پر یقین رکھتا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے چینی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور چین کی جانب سے پاکستان کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان کوعالمی تنازعات کے باعث بہت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ، امن واستحکام کے لئے کوششوں سے اپنا مقام حاصل کرینگے ، پاکستان عالمی محاذآرائی کے باعث سب سے زیاد ہ متاثرہوا، پاکستان کو دنیا کی قوموں میں جائز مقام دلانے کے لئے پر عزم ہیں ۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ بھی وفد کا حصہ تھے۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر برائے اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عود بن صالح العواد نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کیوزیر برائے اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عود بن صالح العواد نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر اطلاعات نے پاکستان اور سعودی عرب کے دوران مضبوط اور برادرانہ دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور انہوں نے امن و استحکام کے حوالے سے کوششوں میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Facebook Comments
Share Button