تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

جب تک دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن نہیں بنے گا پار لیمنٹ کی کاروائی کو نہیں چلنے دیا جائیگا ‘ شہبا زشر یف

Share Button

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبا زشر یف نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن نہیں بنے گا پار لیمنٹ کی کاروائی کو نہیں چلنے دیا جائیگا ‘کمیشن میں آئندہ دھاندلی کو روکنے کیلئے بھی تجاویز پیش کی جائیں اور دھاندلی کے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے ‘اس میں کوئی رائے نہیں عمران خان عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی کی پیداوار ہیں’ہم نے غریب عوام کے ایک سو ساٹھ ارب روپے بچائے بجلی کا ریٹ بڑھانے کی کسی کا اجازت نہیں دیں گے ‘اگر مہنگائی میں اضافے ہی نیا پاکستان ہے تو پھر ہمارا خدا ہی حافظ ہے دشمن اقدامات کی ہم بھرپور مخالفت کریں گے تمام اقدامات کریںگے ‘ہم نے پورے پانچ سالوں میں مہنگائی کم کرنے کی کوشش کی اس حکومت نے بیس دن میں غلط اقدامات کئے ‘ہم نے سی پیک سے اربوں روپے سے بجلی کے منصوبے لگاکر ہزاروں میگاواٹ بجلی پیداکرکے نیشنل گرڈ میں شامل کیاہے ‘اپنے وسائل سے ہائیڈرو ونڈ سی پیک دیگر منصوبوں سے آدھی سے کم قیمت پر ہزاروں میگاواٹ منصوبے لگائے گئے ایل این جی سے توانائی منصوبے بڑھائے’گیس کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں کھاد کی قیمتوں کو آدھا کرنے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی گئی تاکہ غریب کسان کی پیدواری لاگت سے یہ سستی ہو جائیں ۔ وہ ہفتہ کو لاہور میں پارٹی اراکین شاہد خاقان عباسی ‘مر یم اور نگزیب اور احسن اقبال سمیت دیگر کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔ صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا، الیکشن می دھاندلی کی تہہ تک پہنچا جائے، دھاندلی کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں 17اگست کو جس دن وزیراعظم کا انتخاب تھا عمران خان نے مجھے بلا مشروط کہا شہباز شریف صاحب ہم پارلیمانی پارٹی کمیشن بنائیں گے، آج حکومت کو 3ہفتے بیت گئے لیکن کوئی نوٹیفکیشن نہیں دیا گیا، خان صاحب کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، خان صاحب نے میرے ساتھ کئے ہوئے وعدے کو عملی شکل دیں گیس بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں اس سے قبل اتنا اضافہ نہیں کیا گیا،قیمتوں میں اضافہ لاکھوں کروڑوں خاندانوں پر مرتب ہو گا، ہم نے تین روپے پر یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی تھی، سی پیک انمول تحفہ ہے پاکستانی عوام کیلئے ، چینی کمپنیوں نے ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے بنانے میں مدد کی، پاکستان میں 2 وفاق اور 2پنجاب نے اپنے پیسوں سے بجلی کے منصوبے لگائے، اسی ساکھ کے ماضی میں بھی منصوبے لگائے گئے، بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہو گئی تھی، بجلی کا ریٹ بڑھانے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے دور میں کھاد میں سبسڈیز دیں، کھاد کی قیمت میں کمی سے غریب کسان کو فائدہ پہنچایا،بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز پر بھی سبسڈی دی گئی، قیمتوں کے بڑھنے سے ملک میں مہنگائی بڑھے گی، ان 20دنوں میں کئے گئے اقدامات سے غریب لوگوں پر ظلم کیا گیا، ہم غریبوں کی آواز بنیں گے، ہم حکومت کو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی قطعاً نہیں کرنے دیں گے،عمران خان نے ڈیم کی بات کی ہے بہت اچھی بات ہے، ڈیم ملک میں بننے چاہئیں، میاں نواز شریف نے بھاشا ڈیم کیلئے زمین خریدی تھی، پاور جنریشن کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کی ضرورت نہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فنڈز کیلئے تعاون لیں، کے پی کے میں بجلی پیدا کرنے والی کارکردگی عوام کے سامنے ہے، شہروں میں 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، ہم نے لوڈشیڈنگ ملک میں ختم کر کے دکھا دی تھی، میں نے کہا تھا کہ 31مئی کے بعد لوڈشیڈنگ ہوئی تو اس کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں، میرے کہنے کا مطلب تھا کہ اگر آپ منصوبوں پر خرچ نہیں کریں گے تو لوڈشیڈنگ تو ہو گی۔چین کے وزیرخارجہ کو ڈپٹی سیکرٹری اس سے اوپر درجے کے افسر نے رسیو کیا ، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ہر جگہ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا، سی پیک چین کا ایک دیا ہوا بہترین منصوبہ ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ قوم کا وقت ضائع نہ کیا جائے، 1997سے آج تک ہم نے کیبنٹ میٹنگ میں ہم نے دال اور چاول ہی استعمال کئے، ہم سادگی کی پالیسی اپنائی، کبھی اس کا ڈھنڈورہ نہیں پیٹا، قبضہ گروپ سے زمینیں ضرور لیں، قوم کا وقت ضائع نہ کریں، لوگوں کو بے روزگاری سے نجات دلائیں، پنجاب میں، میں نے کبھی سرکاری گھر استعمال نہیں کیا، ملکی معاملات پر بات چیت کریں اور مسائل کو حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سنا خان صاحب لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس کا آڈٹ کرائیں گے، خان صاحب ضرور آڈٹ کرائیں پھر پشاور میٹرو کا بھی آڈٹ ہونا چاہیے، پشاور میٹرو کا بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا، جعلی ووٹوں سے آپ الیکشن میں جیت گئے۔

Facebook Comments
Share Button