GB News

کرپٹ عناصر کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،راجہ جلال

Share Button
  • کھرمنگ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر راجہ جلال مقپون نے کہا ہے پارٹی کی صوبائی قیادت کے خلاف تمام تر پروپیگنڈے ناکام ہو جائیں گے۔ ہماری قیادت میں صوبے میں تبدیلی آئے گی۔ کارکن افواہوں پر کان نہ دھریں. کھرمنگ میں امجد زیدی کے ہاتھ مضبوط کریں۔. کرپٹ مافیا کے لئے پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں۔ گزشتہ روز طولتی میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی کیمپ کا افتتاح کیا گیا. اس موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب میں راجہ جلال کا کہنا تھا کارکن کسی طرح کی افواہ پر کان نہ دھریں۔ اگلے الیکشن کی تیاری کریں. پارٹی کو متحرک کریں۔نواجونوں کو رکنیت حاصل کرنے پر مائل کریں۔ پی ٹی آئی کا صوبائی صدر ہوں۔ ہماری قیادت میں تحریک انصاف فتح یاب ہو گی۔ گلگت بلتستان میں تبدیلی آئے گی۔ راجہ جلال کا مزید کہنا تھا کھرمنگ کے عوام اور پارٹی کارکن امجد زیدی کے ہاتھ مضبوط کریں۔ وہی پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ تحریک انصاف میں کرپٹ مافیا کے لئے کوئی جگہ نہیں. محرم الحرام کے بعد اولڈینگ میں بڑا جلسہ کریں گے. تحریک انصاف کھرمنگ کے سینئر نائب صدر عباس صابری نے طولتی آمد پر راجہ جلال اور امجد زیدی کا شکریہ ادا کیا. ان کا کہنا تھا پہلے ہی روز 50 سے زائد ممبر سازی فارم تقسیم ہو چکے ہیں. کھرمنگ تبدیلی کے دہانے پر ہے. اگلے الیکشن میں امجد زیدی کی جیت کی صورت میں عمران خان اور صوبائی قیادت کو تحفہ دیں گے
Facebook Comments
Share Button