تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

حکومت عوامی مینڈیٹ کا حق کھو چکی ،جمیل احمد

Share Button

گلگت ( نمائندہ خصو صی )پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر نا ئب صدر جمیل احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور اس کی کا بینہ نے چیف سیکر یٹرز کے مرا عات اپنی کرپشن چھپانے اور مزید کرپشن کا غدر مچا نے کے لیئے اس قسم کا اقدام اٹھایا ہے ۔ تمام محکموں کو کھو کھلا بنا کر اب مو جودہ حکومت کی کا بینہ نے ایک ایسا اقدام اٹھا یا ہے جس کے تحت عوامی بجٹ ایک ایسے شخص پر استعمال ہو گا جو کہ ایک ملازم ہے اور سروس رولز کے تحت چیف سیکر یٹری کی اپنی مراعات ہیں اور ان کو مزید نوازنے کا یہ طریقہ عوام کے پیٹ پر لات مارنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کے پی این سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکومت پہلے ہی عوامی مینڈیٹ کا حق کھو چکی ہے اب وزیر اعلیٰ اور اس کی کا بینہ نے ایک ایسا فارمو لا بنا یا ہوا ہے جس کے تحت اپنے چند افرادکو نوازنا ہے اس کے علاوہ ان کا کو ئی اور کام نہیں ہے اور اسی وجہ سے آج گلگت بلتستان میں محرو میوں میں اضا فہ ہو رہا ہے نو جوان نسل ڈگریاں لیکر در در کی ٹھو کریں کھا رہی ہیں میرٹ پر کسی کو نوکری نہیں ملتی ہے صر ف اپنے عزیز و اقارب کو نوازنے کے علاوہ مو جودہ حکومت نے کو ئی کام کیا ہے تو سامنے لا ئے ان تر قیاتی کا موں پر کام کیا گیا ہے جس کو ہمارے دور حکومت میں لا یا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ حفیظ الر حمن کی اپنی کو ئی اے ڈی پی نہیں ہے اور جتنے بھی اے ڈی پیز ہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور کے ہیں اورہمارے دور کے تر قیا تی کاموں پر تختی لگا کر حفیظ الر حمن عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے سیا ست کو بھی ٹھیکیداری کی طرح چلانا شروع کر دیا ہے اور اس طرح کے ٹھیکیداری کی طرح کی حکومت نے عوامی استھصال کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے اور اس قسم کی سیا ست نے عوام میں مزید نئے مسائل نے جنم لئے ہیں ایسے میں کرپشن چھپا نے اور مک مکا کر نے کے لیئے چیف سیکر یٹریز کی مراعات میں ایک دم اضا فہ کر نا قوم کے ساتھ زیادتی ہے پہلے ہی قوم ان نا ہل افراد کے تین سو فیصد کے بڑھائی گئی۔ مراعات کے بو جھ تلے ہے اب بیورکریسی کے لیئے بھی مراعات دینا حکومت کی ناکام ترین پالیسی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس قسم کے تمام ہتکھنڈو ں کو نا کام بنا ئے گی جس کے تحت عوام کے حقوق پر ڈا کہ ڈا لا جا ئے گا اور ہم عوامی حقوق کے تحفظ کے لیئے ہر ممکن کام کرینگے ۔

Facebook Comments
Share Button