تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، سعودی حکام کی جانب سے روضہ رسولﷺ کے دروازے خصوصی طور پر کھول دیئے گئے-آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چین کے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل یانگ یوشیا سے ملاقات کی، دہشتگردی کے خاتمے، ہتھیاروں و سازوسامان کی ٹیکنالوجی اور ٹریننگ ... مزید-ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والی خاتون نے ٹرک چلانا شروع کر دیا ناگرپارکر سے تعلق رکھنے والی خاتون مالی مشکلات کی وجہ سے ڈاکٹر نہیں بن سکی تھی-موسمیاتی تغیرات کے اس دور میں بجلی پیدا کرنے کیلئے ایٹمی توانائی کا استعمال امید افزاء آپشن ہے، ہم پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے فروغ کیلئے آئی ... مزید-سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات قائم ہیں، وزیراعظم عمران خان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،سعودی عرب اور پاکستان دنیا میں اسلام کی حقیقی ... مزید-کیا کل نواز شریف اور مریم نواز کی سزا معطل کی جا رہی ہے؟ نیب عدالت کو مطمئن نہیں کر پا رہی اس سے اندازہ ہو رہا ہے کہ معاملات کس طرف جا رہے ہیں،ملزمان کا پلڑہ بھاری نظر آ ... مزید-اسد عمر اور اسحاق ڈار میں کوئی فرق نہیں اسد عمر نے بھی اعدادو شمار کا ہیر پھیر کر کے اسحاق ڈار والے کام کیے-پی ٹی آئی نے جو منشور دیاتھا اور جو اعلانات کیے ، ان پر عملدرآمد حکومت کا امتحان ہے ‘سراج الحق عوام نے انہیں گیس ، بجلی اور پٹرول مہنگا کرنے کے لیے نہیں، سستا کرنے کے ... مزید-اہل بیت کی عظم قربانی درحقیقت پوری امت مسلمہ کے لئے درخشاں مثال ہے‘چوہدری محمد سرور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی ... مزید-وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ

GB News

ٹرک آنر ایسو سی ایشن اور گڈزیونین کی ہڑتال ، بلتستان میں اشیائے خورد ونوش اور تعمیراتی سامان کا شدید بحران پیدا ہوگیا

Share Button

سکردو(محمد اسحاق جلال )ٹرک آنر ایسو سی ایشن اور گڈزیونین کی ہڑتال نویں روز میں داخل ہو گئی جس کے باعث بلتستان کے چاروں اضلاع میں اشیائے خورد ونوش اور تعمیراتی سامان کا شدید بحران پیدا ہوگیا اور لوگ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئے لیکن صوبائی حکومت نے چپ سادھ لی ہے جس کی وجہ سے صورت حال مزید سنگین ہو تی جارہی ہیوزیر اعلیٰ اور دیگر حکومتی اراکین ہڑتال سے پیدا ہونے والی صورتحال کو کنڑول کرنے میں مکمل طورپر ناکام ناکام ہو چکے ہیں ہڑتال کی وجہ سے اشیائے خورد ونوش اور تعمیراتی سامان کی ترسیل مکمل طورپر بند ہو گئی ہے جس سے جہاں عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں تعمیراتی امور بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر نے کہاہے کہ کچورا پل سے ٹرکوں کو پندرہ ٹن سے زیادہ سامان لے کر گزرنے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف جاری ہڑتال کی وجہ سے بلتستان میں غذائی بحران سنگین ہو گیا ہے محرم الحرام کی آمد آمد ہے مگر صوبائی حکومت صورتحال کو قابو کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے وزیر اعلیٰ بالکل لاتعلق ہو گئے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ بلتستان کو مسائل کی دلد ل میں پھنسایا جائے کئی روز سے ہڑتال جاری ہے لیکن صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے کچورا پل سے عوام بالکل مایوس ہو چکے ہیں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کواردو پل کو فوری طورپر آر سی سی بنانے کیلئے اقدامات کرے وزیر اعلیٰ غفلت کا مظاہرہ کرنے کی بجائے عوام کی مشکلات دور کرانے کیلئے ایف ڈبلیوا وکے حکام سے ٹرک آنر ایسو سی ایشن اور گڈزیونین کے مطالبات کے سلسلے میں بات کریں ورنہ علاقے میں قحط جیسی صورت حال پیدا ہوگی محرم الحرام سے پہلے ہڑتال سے بڑے مسائل پیدا ہو رہے ہیں نامور عالم دین علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرک آنر ایسو سی ایشن اور گڈز یونین کی ہڑتال ختم کرانے کیلئے اقدامات کرے اور ان کے مطالبات کو فوری منظور کرے ورنہ صورت حال گھمبیر ہو سکتی ہے ہڑتال نویں روز میں داخل ہونے کے باوجود حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہ کرنا اس بات کاثبوت ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر راجہ جلال حسین مقپون نے کہاہے کہ حکومت جان بوجھ کر علاقے میں افراتفری اور بحران پیدا کرنا چاہتی ہے اسی لئے وہ ٹرک آنر ایسو سی ایشن اور گڈز یونین کی ہڑتال پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے صوبائی حکومت فوری طورپر ایف ڈبلیو او کے حکام سے بات کر کے ٹرک آنر ایسو سی ایشن اور گڈز یونین کی ہڑتال ختم کرائے ورنہ پورے خطے میں احتجاج کا نیا سلسلہ شروع ہو گا سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہاکہ حکومت ہڑتال ختم کرانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہیں وزیر اعلیٰ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ورنہ ان کیلئے بڑے مسائل پیدا ہونگے کئی روز سے ہڑتال جاری ہے لیکن حکومتی لوگ کہیں نظر نہیں آتے ہیں ایم ڈبلیو ایم کے سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ بلتستان دشمنی میں بہت آگے نکل چکے ہیں محرم الحرام سے قبل ہڑتال حکومت کی سازش ہے بلتستان کے چاروں اضلاع میں تمام چیزیں ناپید ہو گئی ہیں لیکن بے رحم حکومت کو کوئی احساس نہیں ہے فوری طورپر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو علاقے کو جام کر دیں گے۔

گلگت (نمائندہ خصو صی) ٹرک ڈرائیور یونین کی ہڑتال کے با عث روندو کے عوام کا کروڑوں روپے کا نقصان روندو کے عوام نے ٹرک یو نین کا ہڑتال ختم نہ ہو نے کی صورت میں گیارہ ستمبر سے سکردو روڈ کو بند کر نے کی دھمکی دیدی ہے ۔ٹرک یونین نے کچوراپل سکردو سے پندرہ ٹن سے زائد وزن گزارنے پر پابندی کے خلافگزشتہ ایک ہفتے سے ہڑتال کی ہے اور جگلوٹ سے سکردوروڈ پر کسی بھی ٹرک کو گزرنے پر پبندی لگادی ہے ۔جسکی وجہ سے روندومیں ہزاروں بوری آلو جو مختلف سڑکو ں پر پڑی ہے اور لوگوں کے کھیتوں میں پڑی ا ہے ان ان ہزاروں بوریوں میں مو جود آلو خراب ہونے کا خدشہ ہے جس سے روندو کے عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو سکتا ہے اس صورت حال پر غور کر نے کے لیئے روندوکے عمائدین نے ایک اہم اجلاس اتوار کے روز روندو کے عمائدین ہوا اجلاس میں تفصیل سے مشاورت کے بعد عمائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر سو موار کے روز ٹرکوں کے ہڑتال کے مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو روندوعوام احتجاجا سڑکوں پر نکل آئنگے ۔ اور گلگت سکردوروڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیئے بند کر دینگے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظا میہ پر عائد ہو گی۔عمائدین نے فورس کمانڈر میجر جنرل ثاقب ملک محمود سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس مسئلے کا نوٹس لیں اور روندو کے عوام کو کروڑوں روپے کے نقصان سے بچا ئیں ۔عمائدین کے مطابق انہوں نے تمام تر صورت حال سے صو با ئی حکومت اور انتظا میہ ،عوامی نمائندوں کو آگاہ کیا ہے مگر یہ سب خاموش تماشا ئی بنے ہو ئے ہیں لو گوںکی سال بھر کی جمع پونجی ضا ئع ہو رہی ہے مگر ان لوگوں کو اس صور ت حال اور کسانوں کے ما لی نقصان کا احساس تک نہیں ہے۔

Facebook Comments
Share Button