تازہ ترین

Marquee xml rss feed

یہ تاثر قائم کر دیا گیا ہے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو یا پھر جیل جاؤ، بلاول بھٹو کا بابر اعوان کی بریت پر ردِ عمل حکومت کا صوبوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے، یہ صوبائی ... مزید-اگر سیلز ٹیکس واپس ہی کرنا ہے تو پھر لیتے کیوں ہیں؟ عبدالرزاق داؤد ایک دم صفر سے 17فیصد ٹیکس لگانے سے مسائل پیدا ہوں گے،ہم ہمیشہ ریونیو کے پیچھے گئے صنعتی ترقی کے پیچھے ... مزید-نیب نے بابر اعوان کو معاف نہیں کیا، ہمایوں اختر خان بابر اعوان کی بریت کا فیصلہ احتساب عدالت کا ہے، رہنما پاکستان تحریکِ انصاف-حضرو میں ماں اپنی بیٹی کی عزت بچانے کی کوشش میں جان کی بازی ہار گئی حملہ آور نے بیٹی کی جان بچانے کی کوشش کرنے والی خاتون کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کیا، بعد ازاں خاتون ... مزید-چند سالوں میں پیٹرول ناقابل یقین حد تک سستا جبکہ اس کا استعمال بھی نہ ہونے کے برابر ہو جائے گا دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اب بجلی سے چلنے والی ہائبرڈ گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، ... مزید-وزیراعلی سندھ سے برٹس ٹریڈ کمشنر فار پاکستان، مڈل ایسٹ کی وزیراعلی ہائوس میں ملاقات-گراں فروشی، ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاکی فروخت کے خلاف کاروائی جاری رکھی جائے، وزیراعلی-لیبر تنظیموں کا اپوزیشن کی متوقع احتجاجی تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ‘لیبرتنظیمیں اپوزیشن ... مزید-ناقص معاشی پالیسیوں کے ذمہ دار ہم سے 10 ماہ کا حساب مانگ رہے ہیں، جب تک معیشت بہتر نہیں ہو جاتی ہم ان سے ان کے 40 سالوں کا حساب مانگتے رہیں گے‘ ماضی میں ذاتی مفادات کے لئے ... مزید-نیب لاہور نے ہسپتالوں کے مضر صحت فضلہ سے گھریلو اشیاء کی تیاری کے حوالے سے میڈیا رپوٹس کا نوٹس لے لیا متعلقہ اداروں کے حکام بریفنگ کیلئے طلب ‘ ملوث عناصر کے خلاف ٹھوس ... مزید

GB News

سی پیک میں گلگت بلتستان کے موجودہ منصوبے بھی تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے ،وزیراعلیٰ کی چینی سفیرسے ملاقات

Share Button

اسلام آباد(پ ر)پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ جنگ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ایک اہم ملاقات کی ، ملاقات میں پاک چین تعلقات اور چین اور گلگت بلتستان حکومت کے مشترکہ تعاون سے جاری فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چینی سفیر اور وزیراعلیٰ جی بی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا کہ گلگت بلتستان سے تازہ پھلوں اور سبزیوں کو کم سے کم وقت میں بغیر کسی دقت کے چینی مارکیٹوں تک رسائی کیلئے مخصوص اور ٹھوس پالیسی بنائی جائے گی پھلوں میں چیری ، خوبانی اور سبزیوں میں آلو اور پیار کو ترجیح دی جائے گی اس پالیسی کا اطلاق ہنگامی بنیادوں پر طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چین کے سفیر نے کہا کہ ہماری حکومت گلگت بلتستان حکومت کو 5 ارب روپے کی ایک خصوصی گرانٹ بھی دے رہی ہے جو کہ اگلے ایک ہفتے کے اندر گلگت بلتستان حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جائے گی یہ رقم عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی اس کے علاوہ پاکستان میں قائم چینی ایمبیسی اپنے خصوصی فنڈ سے گلگت بلتستان کے ہسپتالوں اور فلاحی اداروں کو دو کروڑ کی اشیاء ضروریات بھی فراہم کرے گی چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ان رقوم کے علاوہ بھی چین گلگت بلتستان کو ترقی کے دھارے میں لانے کیلئے ہر ممکنہ مدد اور تعاون جاری رکھے گا، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر چینی حکومت اور سفیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے انتہائی مشکور ہوں چونکہ چینی حکومت نے سی پیک سمیت تمام اہم منصوبوں میں ہمیشہ گلگت بلتستان کو ترجیح دی اور تعاون کیا مجھے قوی امید ہے کہ یہ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا اور سی پیک میں گلگت بلتستان کے موجودہ منصوبے بھی تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے ، ملاقات میں طے پایا کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور سرمایہ کاری کرنے کیلئے گلگت بلتستان اور سنکیانگ حکومت کے مابین وفود کی ملاقاتیں اور دورے بھی طے کیے جائیں گے اس ضمن میں گلگت بلتستان حکومت کا وفد جلد سنکیانگ کا دورہ بھی کرے گا۔

Facebook Comments
Share Button