GB News

محرم کا چاند نظر نہیںآیا، یوم عاشور21ستمبر کو ہو گا

Share Button

کراچی(ٹی این ایس)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یومِ عاشور بروز جمعہ 21ستمبر ہوگا۔محرم الحرام کا چاند سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہواجس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان بھی شریک تھے جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کیاجلاس اپنے اپنے صدر مقام پر ہوئے جن میں محرم کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں جائزہ لینے کے بعد چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا۔ جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیاکہ ملک کے کسی بھی حصے سے محرم الحرام1340ہجری کا چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی،لہٰذا کل 12 ستمبر بروز بدھ کو اسلامی کیلنڈر کی پہلی تاریخ ہوگی جبکہ یوم عاشورہ جمعہ 21 ستمبر کو ہوگا۔

Facebook Comments
Share Button