تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بچے کی ولادت دوہری خوشی لائے گی بچے کی ولادت پر ماں کے لیے 6 اور باپ کے لیے 3 ماہ کی چھٹیوں کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا-وزیر اعظم عمران خان 21 نومبر کو ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے وزیر اعظم ، ملائشین ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ کاروبای شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے-متعدد وزراء کی چھٹی ہونے والی ہے 100 روز مکمل ہونے پر 5,6 وفاقی وزراء اور متعدد صوبائی وزراء اپنی ناقص کارکردگی کے باعث اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے-نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی رہائی کےخلاف نیب اپیل کامعاملہ سپریم کورٹ نے نیب اپیل پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا-ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن عید میلاد النبی ؐکی تیاریاںعروج پرپہنچ گئیں-آئی جی سندھ نے حیدرآباد میں واقع مارکیٹ میں نقب زنی کا نوٹس لے لیا-عمر سیف سے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اضافی چار ج واپس لے لیا گیا-پنجاب کے 10ہزار فنکاروں کے لئے 4لاکھ روپے مالیت کے ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے‘فیاض الحسن چوہان صوبے میں 200فنکاروں اور گلوکاروںمیں ان کی کارکردگی,اہلیت اور میرٹ کی ... مزید-پاکستان میں امیر اور غریب کے درمیان طبقاتی فرق اضافہ ہوگیا ہے ،ْ دن بدن فرق بڑھتا جارہاہے ،ْ ورلڈبینک-وزیراعظم جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق جلد اہم اقدامات کا اعلان کرینگے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی ... مزید

GB News

گلگت بلتستان میں متعددسرکاری آفیسران نے ترقیاتی بجٹ کو نیب کے دفتر خرچہ کیا ،امجد حسین

Share Button

گلگت ( خبر نگار خصوصی ) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جی بی آرڈر2018میں ترمیم کے لئے کوئی تجاویز طلب نہیں کئے گئے ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان اس وقت حکومت سے اپنے 1999 کے فیصلے کی عملدرآمد چاہتی ہے اور اسی پر کیس کی شنوائی ہورہی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کی وفاق میں حکومت آتے ہی حفیظ الرحمن مزید مضبوط اور کھل کر سامنے آگیا ہے بڑے دھڑلے کے ساتھ کرپشن کررہا ہے اور علی الاعلان کہہ رہا ہے کہ وفاقی حکومت میرا کچھ بگاڑ نہیں سکتی ہے ۔ بنیادی حقوق،نظام حکومت اور آزاد عدلیہ کا تعین صرف آئین میں موجود ہے آئین کے باہر کچھ بھی نہیں ہے ۔ کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے امجد حسین ایڈوکیٹ نے انکشاف کیا کہ گلگت بلتستان میں متعددسرکاری آفیسران نے ترقیاتی بجٹ کو نیب کے دفتر خرچہ کیا ہے تاکہ نیب ان پر ہاتھ نہ ڈال سکے اور ان کے کیس کو نہ کھولے، صوبائی حکومت کے خلاف آئندہ چند دنوں میں دوسرا وائٹ پیپر شائع کریں گے جس میں اس بات کی بھی نشاندہی کریں گے کہ پیپلزپارٹی کے جاری کردہ گزشتہ وائٹ پیپر پر عملدرآمد یا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا ہے ۔ عمران خان کا نعرہ احتساب سیاسی نعر ہ ثابت ہوچکا ہے اگر اس نعرے میں ذرا برابر بھی وزن ہے تو حفیظ حکومت کا احتساب شروع کرکے دکھائیں حفیظ کے چہیتے آج بھی اسی انداز سے ڈٹ کر کرپشن کررہے ہیں جس طرح ن لیگ کے دور میں کررہے تھے ، اسی انداز سے ٹھیکے اور نوکریاں بک رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا سی پیک منصوبے کے معاہدوں پر دوبارہ غور و خوض کرنے سے گلگت بلتستان پر زرہ برابر بھی فرق پڑنے والا نہیں ہے کیونکہ حفیظ الرحمن کی نااہلی کی وجہ سے اس منصوبے میں ایک روپیہ بھی جی بی میں نہیں رکھا گیا ہے ہم نے جدوجہد کرکے حفیظ الرحمن کا نام جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں شامل کرایا تھا جسے کچھ ہی روز میں نوازشریف نے دوبارہ فارغ کردیا جبکہ حفیظ الرحمن تین سالوں سے سی پیک کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کا دورہ قبول کرلیا ہے اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں اپنے کارکنوں اور جیالوں کے درمیان ہونگے ۔

Facebook Comments
Share Button