تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایشیاءکپ،پاکستان کی بھارت سےشکست،شائقین کرکٹ مایوس کھلاڑیوں کی ٹریننگ میں”اعصابی تناؤ کی مضبوطی“ پرتوجہ اولین ترجیح ہونی چاہیے، ہار جیت کھیل کا حصہ لیکن ہارا تو لڑ ... مزید-ایرانی سیکیورٹی فورس نے پاک ایران سرحد تفتان کے قریب مزید 149 پاکستانی لیویز فورس کے حوالے کر دیئے-پی ٹی آئی کا جیل سےرہائی کےبعد نوازشریف سے بڑا مطالبہ نوازشریف قوم کا پیسا واپس لے آئیں ہماری لڑائی ختم ہوجائے گی، نوازشریف سے ہماری کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ... مزید-جعلی وزیر اعظم عمران خان کی جعلی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ شاہد خاقان عباسی این اے 124کی سیٹ پر شاہد خاقان عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کے یہ امانت نواز شریف ... مزید-اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان ... مزید-وزیراعلیٰ پنجاب سے گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال-پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن(پنجاب) کے سالانہ انتخابات ، آواز گروپ نے میدان مار لیا-پنجاب میں بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب کی پیشین گوئی کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ محکمے ایمرجنسی پلان مرتب کریں،وزیراعلیٰ پنجاب کی کابینہ سب کمیٹی ... مزید-پاکستان کو اس کی اصل منزل سے ہٹانے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں،کپتان نے پاکستان کو اس کی منزل کی طرف رواں دواں کر دیا، نئے پاکستان میں کمز ور اور غریب کو بھی ان کا حق ملے گا، ... مزید-وزیراعلیٰ کی اہلیہ اور صاحبزادیوں کی لاہو ر میں ایس او ایس ویلج آمد ، ایس اوایس ویلج میں مقیم بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں، گیمز کھیلی او رگپ شپ لگائی ،مجھے یہاں آ کر دلی ... مزید

GB News

محرم الحرام ہمیں اسلاف کی قربانیوں کی یاددلاتا ہے،صدر،وزیراعظم

Share Button

اسلام آباد (آئی این پی ) صدر مملکت عارف علوی نے نئے اسلامی سال ۱۴۴۰ھ کے آ غاز پر پاکستانی قوم اور اہلِ اسلام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام بالعموم ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں ، صبر و برداشت ، استقامت جیسی اعلیٰ انسانی اقدار کی پاسداری اور بالخصوص واقعہ ہجرت نبوی پر انصار و مہاجرین کی باہمی محبت و اخوت ، بھائی چارے ، ہمدردی ، اتحاد و یگانگت کے جذبات کے فروغ کی یاد دلاتا ہے،جودہ جمہوری حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے صحیح سمت میں سفر کا آغاز کر دیا ہے ۔ بہت جلد ہم اپنی ترقی کے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ منگل کو اسلامی کیلنڈر کے سال ۱۴۴۰ھ کا آغاز ہو گیا ہے ۔ اس موقع پرصدر مملکت عارف علوی نے کہا پاکستانی قوم اور اہلِ اسلام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ ہجری سال ہم سب کے لیے باعثِ رحمت و برکت ہو ، آمین ۔ اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام ہے ۔ آج قومی سطح پر ہمیں اپنے اندر اتحاد و اتفاق ، برداشت ، مذہبی رواداری ، ڈائیلاگ پر مبنی سوچ ، محبت و اخوت ، مفاہمتی عمل اور اچھے و برے میں فرق کرنے والی صلاحیت پر مبنی اعلیٰ اوصاف پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے نئے اسلامی سال ۱۴۴۰ھ کے آ غاز پر پاکستانی قوم اور اہلِ اسلام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا کرتا ہوں کہ یہ سال اُمت مسلمہ کے لیے باعث رحمت ثابت ہو،ہمیں محدود علاقائی ، ذاتی اور نسلی نفرتوں اور بلاوجہ کے تعصبات کو خیر باد کہہ کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا چاہیئے،یہی سیدھی راہ ہے۔ منگل کو وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلامی سال کے آغاز کے بابرکت موقع پر میں پاکستانی قوم اور اہلِ اسلام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے محرم الحرام کے مہینہ کو اسلام کی آمد سے پہلے بھی نہایت عزت وتوقیر حاصل تھی- اسلام نے اس کی عظمت میں مزیداضافہ کیا – ہجری سال کی ابتدا سرکار دو عالم حضرت محمدﷺ اور ان کے جاں نثار اصحاب کی مکہ سے مدینہ ہجرت سے ہوتی ہے۔جب انہوں نے مخالفین اسلام کے ظلم وستم سے تنگ آکر اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہجرت کی یہ عظیم مثال پیش کی جس میں انصار اور مہاجرین کے درمیان مواخات کا بے مثال رشتہ قائم ہوا۔اس ماہِ مبارک میں رونما ہونے والے اس عظیم واقعہ سے رہنمائی لیتے ہوئے ہمیں جذبہ ایثار و قربانی ، اخوت و بھائی چارہ ، ہمدردی و مذہبی رواداری اور صبروبرداشت کے پرچار اور ان اعلیٰ اقدار پر عمل کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments
Share Button