GB News

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی پیرول پر رہائی میں مزید چار روز اضافے کا فیصلہ

Share Button

لاہور (آ ئی این پی) پنجاب حکومت نے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی پیرول پر رہائی میں مزید چار روز اضافے کا فیصلہ کرلیا،بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حکومت نے 12 گھنٹے کے لیے پیرول پر رہا کیا تھا ،تینوں افراد اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد نور خان ایئر بیس سے خصوصی پرواز کے ذریعے منگل کی رات اڑ ھائی بجے لاہور پہنچے تھے،شریف خاندان نے تینوں شخصیات کی پیرول پر 5 روز کے لیے رہائی کی درخواست دے رکھی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نوازشریف،مریم اور محمد صفدر کی پیرول پر رہائی میں مزید چار دن اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی سمری وزیراعلی پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے،ترجمان محکمہ داخلہ نے بتایا کہ کلثوم نواز کی میت پاکستان آنے میں کسی تاخیر پر پیرول میں مزید اضافہ کردیا جائے گا ،محکمہ داخلہ پنجاب نے جاتی امرا کو سب جیل قرار دیئے جانے کی اطلاعات کی بھی تردید کردی۔

Facebook Comments
Share Button