تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

چین کے ساتھ مل کر معاشی اور سماجی حالت زار کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر کام کریں گے ،حافظ حفیظ الرحمان

Share Button

اسلام آباد (پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ہماری صوبائی حکومت اگلے چند روز میں ہنگامی بنیادوں پر گلگت بلتستان میں مختلف فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات مرتب کرکے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر چینی حکومت کو فراہم کریگی، فراہم کردہ منصوبوں پر چین کی جانب سے اعلان کردہ پانچ ارب روپے کی گرانٹ خرچ کی جائے گی، صوبائی حکومت کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر ہم مختلف فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کریں اور ان پر آنے والی لاگت کا تخمینہ لگایا جائے، ان تفصیلات کی فراہمی کے بعد چینی حکومت مرحلہ وار اعلان کردہ گرانٹ کا استعمال شروع کردے گی، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سی پیک سے متصل پاک چین شراکت داری اور باہمی تعاون اور خصوصاً چین کی جانب سے گلگت بلتستان کی خصوصی اعانت کے نتیجے میں ہماری حکومت گلگت بلتستان میں تعمیر وترقی کا ایک نیا دور متعارف کرنے میں کامیاب رہی اور یہی تعاون جاری رہا تو منصوبوں پر کام کی رفتار اور منصوبوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا، وزیراعلیٰ نے کہا ہم چین کے ساتھ مل کر معاشی اور سماجی حالت زار کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر کام کریں گے جس سے خطے کے عوام کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہونگی، ایسا ہونے کی صورت میں میری ذاتی رائے ہے کہ مجھے تسلی ہوگی کہ ہمارے شروع کردہ منصوبوں نے واقعی عام اور غریب لوگوں کی طرز زندگی کو بھی بدلا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے سیاست عبادت سمجھ کر کی اور کرتے رہیں گے اور فلاحی اور ترقیاتی کاموں کا یہ سلسلہ ہم اپنی حکومت کے آخری روز تک جاری رکھیں گے۔

Facebook Comments
Share Button