GB News

دنیا بھر میںحکومتیں پبلک ٹرانسپورٹ کو سبسڈی فراہم کرتی ہیں،خرم دستگیر

Share Button

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں حکومتیں پبلک ٹرانسپورٹ کو سبسڈی فراہم کرتی ہیں، اگر میٹرو بس منصوبہ اتنا ہی خراب ہے تو حکومت پشاور میں 70ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ کیوں بنا رہی ہے۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میٹرو بس منصوبہ اتنا ہی خراب ہے توپی ٹی آئی حکومت پشاور میں 70ارب روپے کی لاگت سے میٹرو بس منصوبہ کیوں بنا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیساں سمجھ سے بالاتر ہیں۔ حکومت میٹرو بس پر سبسڈی واپس لینے سے پہلے منصوبے پر غور کرے۔ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں حکومتیں پبلک ٹرانسپورٹ کو سبسڈی فراہم کرتی ہیں۔

Facebook Comments
Share Button