تازہ ترین

Marquee xml rss feed

نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-فنانس بل سے متوسط طبقہ کو ریلیف ملا ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو گا، اپوزیشن کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید-صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس94 کے ضمنی الیکشن کے موقع پر سیکورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے، آئی جی سندھ-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-جنوری کو ہونے والے ضمنی انتخابات کراچی کی سیاست میں نئی راہیں متعین کرے گا،مصطفی کمال پی ایس پی کسی فرد یا گروہ کا نام نہیں ہے بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جو مظلوم و محکوموں ... مزید-ملک کا اقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں مضمر ہے۔گورنر سندھ-سی پیک پاکستان اور چین کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے مستحکم بنیاد، خطے کو منسلک کرنے میں اہم کردارادا کر رہا ہے، سی پیک تمام خطے میں امن و استحکام لانے میں ... مزید-احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں دو مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ

GB News

کراچی میں دو سو نئی بسیں زمین کھا گئی یا سمندر نگل گیا،سپریم کورٹ

Share Button

سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشوں کی اجازت سے متعلق کیس میں سندھ حکومت کی رپورٹ مسترد کردی، جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے کہ کراچی میں ٹرین چلی اورنہ ہی بسیں، دو سو نئی بسیں زمین کھا گئی یا سمندر نگل گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کراچی سپریم کورٹ رجسٹری میں چنگ چی رکشے چلانے کی اجازت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔سماعت کی سپریم کورٹ نے حکومت سندھ کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد نہ کرنے پر سندھ حکومت پر 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔جسٹس گلزاراحمد نے ریمارکس دیئے صوبائی حکومت حکم عدولی کر رہی ہے، حکومت نے کراچی میں ٹرانسپورٹ کی سہولت کیلئے کچھ نہیں کیا، کراچی میں1955ماڈل کی گاڑیاں چل رہی ہیں، 200 نئی بسیں زمین کھا گئی یا سمندر نگل گیا،سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشوں کی انسپیکشن نہ کرنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ کو طب کرلیا اور تینوں افسران کو عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی۔سپریم کورٹ میں کیس کی مزید سماعت 2 ہفتے کے لئے ملتوی کردی،یاد رہے رواں سال مارچ میں سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چنگ چی رکشوں کو چلنے کی مشروط اجازت دیتے ہوئے چنگ چی رکشہ ڈرائیور کیلئے لائسنس لازم قرار دیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں چنگ چی رکشوں کیلئے مجاز حکام کا فٹنس سرٹیفکیٹ لازم قرار دینے کے ساتھ صرف منظور شدہ کمپنیوں اور ڈیزائن کے رکشوں کو چلنے کی اجازت دی گئی تھی۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ چنگچی رکشہ کی تیاری میں مسافروں اور ڈرائیورکی حفاظت یقینی بنائی جائے جب کہ عمل نہ کروانے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

Facebook Comments
Share Button