تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بچے کی ولادت دوہری خوشی لائے گی بچے کی ولادت پر ماں کے لیے 6 اور باپ کے لیے 3 ماہ کی چھٹیوں کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا-وزیر اعظم عمران خان 21 نومبر کو ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے وزیر اعظم ، ملائشین ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ کاروبای شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے-متعدد وزراء کی چھٹی ہونے والی ہے 100 روز مکمل ہونے پر 5,6 وفاقی وزراء اور متعدد صوبائی وزراء اپنی ناقص کارکردگی کے باعث اپنی وزارتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے-نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن(ر)صفدرکی رہائی کےخلاف نیب اپیل کامعاملہ سپریم کورٹ نے نیب اپیل پر لارجر بنچ تشکیل دینے کا حکم جاری کردیا-ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن عید میلاد النبی ؐکی تیاریاںعروج پرپہنچ گئیں-آئی جی سندھ نے حیدرآباد میں واقع مارکیٹ میں نقب زنی کا نوٹس لے لیا-عمر سیف سے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کا اضافی چار ج واپس لے لیا گیا-پنجاب کے 10ہزار فنکاروں کے لئے 4لاکھ روپے مالیت کے ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے‘فیاض الحسن چوہان صوبے میں 200فنکاروں اور گلوکاروںمیں ان کی کارکردگی,اہلیت اور میرٹ کی ... مزید-پاکستان میں امیر اور غریب کے درمیان طبقاتی فرق اضافہ ہوگیا ہے ،ْ دن بدن فرق بڑھتا جارہاہے ،ْ ورلڈبینک-وزیراعظم جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق جلد اہم اقدامات کا اعلان کرینگے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی ... مزید

GB News

قراقرم یونیورسٹی میں گلیشیر سٹڈی سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ

Share Button

وزرات مو سمیا تی تبدیلی پاکستان اور ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے تعاون سے پاکستان کا پہلا گلیشئر سٹیڈی سنٹر قراقرم انٹر نیشنل یو نیورسٹی میں قائم کیا جا ئے گا سٹیٹ آف دی آرٹ گلیشئرز سٹڈی انسٹیوٹ کے آئی یو میں با قا عدہ گلگت بلتستان میں گلیشئر زپر سٹڈی کرے گی ۔ ڈا ئر یکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی فرید احمد نے کے پی این سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ بد صوات گلیشئر کے پھٹنے اور گلگت بلتستان کے دیگر 56سے زائد خطر ناک گلیشئر زکو مد نظر رکھتے ہو ئے قراقرم یو نیورسٹی میں با قاعدہ گلیشئر لو جی انسٹیوٹ کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد صوات گلیشئر سے سیٹ لا ئٹ تصاویر سپارکو نے فراہم کی ہیں تصاویر کی مدد سے گلیشئر کے پھٹنے سمیت دیگر اہم معلو مات اکھٹی کر نے میں مدد ملے گی ۔جبکہ بدصوات گلیشئر کی پشاور یو نیورسٹی ٹیم معائنہ کر چکی ہے قراقرم یو نیورسٹی کو گلیشئر کے سٹڈی کے حوالے سے لکھا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیگر سات اضلاع میں ڈیزاسسٹر منجمنٹ ضلعی دفاتر کو قائم کر نے کی باقاعدہ منظوری دی جا چکی ہے اور بہت جلد دفا تر کے تعمیراتی کام کا آغاز کیا جا ئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ بل ہنس سے بد صوات تک گلیشئر کی وجہ سے تباہ شدہ روڈ کی تعمیر میں کام 70فیصد مکمل کیا جا چکا ہے تین سے چار روز میں روڈ کا کام مکمل کیا جا ئے گا ۔ بد صوات گلیشئر کی وجہ سے 39گھر زد میں آئے ہیں اور متاثرین کی معا وضے کی تفصیلا ت جی بی ڈی ایم اے کی ضلعی دفتر سے مرکزی دفتر کو مو صول ہو چکی ہیں ۔

Facebook Comments
Share Button