GB News

لندن، کلثوم نواز کی نماز جنازہ ادا،میت آج لاہور پہنچے گی

Share Button

سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اسلام سینٹر ریجنٹ پارک پلازہ میں ادا کرد ی گئی ، نماز جنازہ امام خلیفہ عزت نے پڑھائی ، نما ز جنازہ میں شہبازشریف ، چوہدری نثار ، حسن، حسین ، اسحاق ڈار لیگی کارکنان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ جمعرات کو سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی لندن میں نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ ان کی نماز جنازہ امام خلیفہ عزت نے اسلامک سینٹر ریجنٹ پارک میں پڑھائی۔بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار، چودھری نثار، لیگی کارکن اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایک اندازے کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں 8 ہزار کے لگ بھگ افراد شریک ہوئے۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کلثوم نواز کی میت کو ہیتھرو ائیرپورٹ لے جایا جائے گا، جہاں رات دس بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔بیگم کلثوم نواز کی میت جمعہ کی صبح چھ بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی، شہباز شریف، بیٹی اسما، پوتا زکریا اور ن لیگ کے کارکنان میت کے ساتھ لاہور آئیں گے۔حسن اور حسین نواز میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے بلکہ حسین نواز کا بیٹا اپنی دادی کے جسد خاکی کے ہمراہ پاکستان آئے گا۔لاہور میں نماز جنازہ اور تدفین کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ لاہور کے شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی گرانڈ میں نماز جنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا جب کہ ان سے تعزیت کے لیے جاتی امرا آنے والوں میں سیاسی جماعتوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔جاتی امرا میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی نفری بھی موجود ہے۔

Facebook Comments
Share Button